یہ ریسٹورنٹ تنہاء گاہکوں کو رسی سے بندھی ٹوکری میں کھانا پیش کرے گا

Ameen Akbar امین اکبر جمعہ 8 مئی 2020 23:44

یہ ریسٹورنٹ تنہاء گاہکوں کو رسی سے بندھی ٹوکری میں کھانا پیش کرے گا

کورونا وائرس کی عالمی وبا کے باعث دنیا بھر میں لوگ سماجی فاصلے کو اپنے طرز زندگی میں شامل کر رہے ہیں۔ دوکانوں پر لوگوں کی مناسب فاصلہ رکھ کر قطار بنانے کی حوصلہ افزائی کی جا رہی ہے۔ جو ریسٹورنٹس کھلے ہیں، اُن میں انتظامیہ لوگوں کو ایک سیٹ خالی چھوڑ کر بیٹھنے کا کہہ رہی ہے۔
اب سوئیڈن میں ایک ریسٹورنٹ ایسا بھی کھلنے والا ہے جو سماجی فاصلے کو نئی بلندیوں تک لے جائے گا۔

یہ ریسٹورنٹ کھلی چراہ گاہ کے درمیان رکھی ایک کرسی اور ایک میز پر ایک ہی گاہک کو سروس فراہم کرے گا۔ یہ ریسٹورنٹ رسی سے بندھی ٹوکری کے ذریعے گاہک کو کھانا دے گا۔ ریسٹورنٹ کا نام  Bord For En یا Table For One ہے۔ سی این این کی رپورٹ کے مطابق یہ ریسٹؤرنٹ 10 مئی کو کھلے گا اور 1 اگست تک کام کرے گا۔  یہ ریسٹورنٹ وارملاند کی ایک چراہ گاہ میں کھولا جائے گا۔

(جاری ہے)

اس ریسٹورنٹ کو بنانے کا خیال ایک جوڑے، راموس پیرسون اور لنڈا کارلسن کو اس وقت آیا جب وہ لنڈا کے والدین کے ساتھ لنچ کر رہے تھے اور راموس، جو سابقہ شیف ہیں، نےکھڑکی سے کھانا پیش کیا۔
لنڈا نے انسائیڈر کو بتایا کہ اس طریقے سے انہوں نے کھانا سب کے لیے پیش کرنا کا منصوبہ بنایا۔ لنڈا نے بتایا کہ یہ ریسٹورنٹ کووڈ-19 سے دنیا کا سب سے زیادہ محفوظ ترین ریسٹورنٹ ہوگا۔

انہوں نے بتایا کہ اس ریسٹورنٹ میں ویٹر کی ضرورت نہیں پڑے گی کیونکہ کھانا باورچی خانے سے رسی سے بندھی ٹوکری کے ذریعے سیدھا میز پر پیش کیا جائے گا۔ لنڈا نے بتایا کہ وہ سب افراد کو کھانا پیش کریں گے چاہیں اُن افراد کی مالی حیثیت کیسی بھی کیوں نہ ہو۔ کھانا کھانے والے افراد بے شک  کھانا اب کھائیں اور چاہیں تو پیسے اپنی حیثیت کے مطابق جب مرضی دے دیں۔

یہ ریسٹورنٹ تنہاء گاہکوں کو رسی سے بندھی ٹوکری میں کھانا پیش کرے گا

متعلقہ عنوان :