بانی ایم کیو ایم کی اشتعال انگیز تقاریر میں سہولت کاری سے متعلق 27 مقدمات کیس سماعت 13جون تک ملتوی

ہفتہ 9 مئی 2020 17:22

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مئی2020ء) انسدادہشتگردی عدالت نے بانی ایم کیو ایم کی اشتعال انگیز تقاریر میں سہولت کاری سے متعلق 27 مقدمات کیس سماعت گواہان کی عدم حاضری کے باعث سماعت 13 جون تک ملتوی کردی۔

(جاری ہے)

انسدادہشتگردی عدالت نے بانی ایم کیو ایم کی اشتعال انگیز تقاریر میں سہولت کاری سے متعلق 27 مقدمات کیس سماعت کی سماعت ہوئی ایم کیو ایم رہنما فاروق ستار ، قمر منصور ریحان ھاشمی، و دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے، تفتیشی افسر کی جانب سے کیس کے گواہان کو آج بھی پیش نہیں کیا جا سکا تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کے کورونا وائرس کے باعث گواہ پیش نہیں ہوسکتے لہذا ملہت دی جائے جس ہر عدالت نے تفتیشی افسر کی استدعا منظور کرتے ہوئے سماعت بغیر کسی کاروائی کے 13 جون تک ملتوی کردی عدالت نے آئندہ سماعت پر گواہان اور ملزمان کو حاضری یقینی بنانے کا حکم بھی دے دیا، کیس میں سربراہ تنظیم بحالی کمیٹی فاروق ستار،خواجہ اظہار،مئیر کراچی، روف صدیقی،قمر منصور،ریحان ہاشمی، حنید لاکھانی، محفوظ یار خان، امجد اللہ و دیگر ملزمان کیس میں نامزد ہیں، ملزمان کے خلاف عزیز آباد، سچل، بریگیڈ و دیگر تھانوں میں مقدمات درج ہیں