باغ احساس امداد کیش تقسیم میں بڑے پیمانے پر گھپلوں کاانکشاف ،ڈی سی نے رازفاش کردیا

ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر مستحقین کو امدادی رقوم کی ادائیگیوں میں خرد برد کی شکایات پر ایک ریٹیلر گرفتار، سنسنی خیز انکشافات کی توقع

اتوار 10 مئی 2020 16:50

باغ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 مئی2020ء) باغ احساس امداد کیش تقسیم میں بڑے پیمانے پر گھپلوں کاانکشاف ،ڈی سی نے رازفاش کردیا تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر عبدالحمید کیانی کی ہدایت پر احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے تحت مستحقین کو امدادی رقوم کی ادائیگیوں میں خرد برد کی شکایات پر ایک ریٹیلر گرفتار، سنسنی خیز انکشافات کی توقع، BISP میں رجسٹرڈ ایک خاتون نے ڈپٹی کمشنر باغ عبدالحمید کیانی کو شکایت درج کروائی تھی کہ اس کو امدادی رقم 20 ہزار کی وصولی کا میسیج آیا تھا مگر ریٹیلر نے 12 ہزار ادا کر کے گھر بھیج دیا، خاتون کی شکایت پر ڈپٹی کمشنر نے ڈی ایس پی سردار شفیق کو فوری تحقیقات کا حکم دیا، تحقیقات کا آغاز ہوتے ہی ریٹیلر نے باقی ماندہ رقم مبلغ 8 ہزار خاتون کو بغیر کسی بائیو میٹرک تصدیق کے گھر سے بلا کر حوالے کر دئیے۔

(جاری ہے)

معلوم ہوا کہ باغ سمیت دیگر علاقوں میں احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے تحت ادائیگیوں میں بڑے پیمانے پر خرد برد کی شکایات ہیں، سادہ لوح،، خواتین، ضعیف العمر اور ناخواندہ افراد کو انگوٹھے کی تصدیق، اور سسٹم کی خرابی کے نام پر نصف امدادی رقم سے محروم کر دئیے جانے کی اطلاعات ہیں عوامی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر باغ کی طرف سے ایک غریب خاتون کی داد رسی پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے غریب و سادہ لوح مستحقین کی امدادی رقوم میں خرد برد کی بڑے پیمانے پر تحقیقات کی جائیں کیونکہ خدشہ ہے اس عمل کے دوران کروڑوں روپے کے فراڈ ہوئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :