چین سے پی آئی اے کا ایک اور طیارہ 17 ٹن طبی سامان لے کر پاکستان پہنچ گیا

سامان میں 24 ایکسرے مشینیں اور اس کے پارٹس جبکہ 3 لاکھ 71 ہزار ٹیسٹنگ کِٹس اورمختلف اقسام کے 10 لاکھ ماسک بھی شامل ہیں، ترجمان این ڈی ایم اے

اتوار 10 مئی 2020 22:05

چین سے پی آئی اے کا ایک اور طیارہ 17 ٹن طبی سامان لے کر پاکستان پہنچ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 مئی2020ء) پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائنز (پی آئی ای) کا طیارہ چین سے 17 ٹن طبی آلات اور حفاظتی سامان لے کر پاکستان پہنچ گیا۔

(جاری ہے)

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم ای) کے ترجمان کے مطابق پی آئی اے کا طیارہ کورونا وائرس کے پیش نظر طبی آلات و حفاظتی سامان لیکر چین کے دارالحکومت بیجنگ سے اسلام آباد پہنچا۔ ترجمان نے بتایا کہ سامان میں 24 ایکسرے مشینیں اور اس کے پارٹس جبکہ 3 لاکھ 71 ہزار ٹیسٹنگ کِٹس اورمختلف اقسام کے 10 لاکھ ماسک بھی شامل ہیں۔ترجمان کے مطابق چین سے خریدے گئے سامان کی بذریعہ پی آئی اے پاکستان منتقلی کا سلسلہ جاری ہے اور یہ اسلام آباد لائے گئے سامان کی یہ چھٹی کھیپ ہے۔

متعلقہ عنوان :