تمباکو کی غیر قانونی تجارت کے خاتمہ سے پاکستان 50 ارب روپے سالانہ کما سکتا ہے، رومن یزبک

پیر 11 مئی 2020 00:30

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مئی2020ء) تمباکو کی غیر قانونی تجارت کے خاتمہ سے پاکستان 50 ارب روپے سالانہ کما سکتا ہے۔ فلپ مورس پاکستان کے مینجنگ ڈائریکٹر رومن یزبک نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان میں فلپ مورس اور پاکستان ٹوبیکو کی قانونی مارکیٹ میں 98 فیصد کی شراکت دار ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ حکومت سگریٹس کی سمگلنگ کے خاتمہ کے لئے اقدامات کرہی ہے جس کے نتائج سامنے آ رہے ہیں تاہم پاکستان میں تمباکو کی غیر قانونی تجارت سے پاکستان سالانہ 50 ارب روپے کما سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سمگل شدہ سگریٹ سستے ہونے کی وجہ سے ان کی فروخت بڑھی ہے۔ انہوں نے حکومت سے درخواست کی کہ تمباکو کے غیر قانونی کاروبار کے مکمل خاتمہ کے لئے جامع حکمت عملی کے تحت مزید اقدامات کئے جائیں جس سے مختلف ٹیکسز کی مد میں حکومت کی آمدن میں نمایاں اضافہ ہو گا۔

متعلقہ عنوان :