قائم مقام چیف جسٹس آزادجموں وکشمیر جسٹس راجہ سعید اکرم خان کی خواجہ مقبول وارایڈووکیٹ سے ان کے بھائی غلام نبی وار کی وفات پر تعزیت

پیر 11 مئی 2020 20:06

مظفر آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مئی2020ء) قائم مقام چیف جسٹس آزادجموں وکشمیر جسٹس راجہ سعید اکرم خان نے پیر کے روز خواجہ مقبول وارایڈووکیٹ کے گھر جا کر ان کے بھائی غلام نبی وار کی وفات پر تعزیت کی ۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ خواجہ مقبول وار اور ان کے خاندان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں ، اللہ رب العزت پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔ اس موقع پر مرحوم کے بلندی درجات کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔

متعلقہ عنوان :