آزادجموں وکشمیر ہائیکورٹ نے راشن کیس کا فیصلہ آنے تک خبروں، نیوز رپورٹس، کالمز اور تبصروں پر پابندی عائد کر دی

پیر 11 مئی 2020 20:06

مظفر آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مئی2020ء) آزادجموں وکشمیر ہائیکورٹ نے زیر سماعت راشن کیس کے حوالے سے تا فیصلہ اخبارات اور سوشل میڈیا پر کسی بھی قسم کی خبروں، نیوز رپورٹس، کالمز اور تبصروں پر پابندی عائد کر دی ہے۔

(جاری ہے)

پیر کے روز راشن کیس کے حوالے سے دائر رٹس پر سماعت کرتے ہوئے جسٹس صداقت حسین راجہ نے ریمارکس دیے کہ اس طرح کی خبروں اور تبصروں سے عدالت پر آثر آنداز نہیں ہوا جا سکتآ ہے۔

جب معاملہ عدالت میں زیر سماعت ہو اور کسی کو کوئی مسئلہ ہے تو وہ عدالت میں آکر اصآلتآ و وکالتآ آپنا موقف پیش کر سکتا ہے۔ گزشتہ دنوں راشن کیس کے حوالے سے شائع ہونے والی خبروں اور تبصروں پر عدالت نے شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے تافیصلہ کسی بھی قسم کے تبصروں پر پابندی عائد کردی ہے۔ اس کیس کی آئندہ سماعت 13 مئی کو ہے۔

متعلقہ عنوان :