پاکستان کی صف اول کی 200 سے زائد ریٹیل برانڈز کا کاٹن سے بنے 50 لاکھ فیس ماسک عطیہ کرنے کے عزم کا اظہار

وزارت اطلاعات و نشریات کے تعاون سے اس مشترکہ کاوش کا مقصد پاکستان میں ماسک سب کے لئے مہم کا آغاز کرنا ہے

پیر 11 مئی 2020 20:59

پاکستان کی صف اول کی 200 سے زائد ریٹیل برانڈز کا کاٹن سے بنے 50 لاکھ فیس ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مئی2020ء) کاروباری کمپنیوں کی نمائندہ تنظیم چین اسٹور ایسوسی ایشن آف پاکستان (سی اے پی) اور اس کے ممبر برانڈز نے 50 لاکھ کاٹن فیس ماسک عطیہ کرنے کا وعدہ کرکے پوری پاکستانی قوم کو نوول کورونا وائرس سے نمٹنے کی کوششوں کو مزید تقویت فراہم کی ہی اس اشتراک کار میں پاکستان کی صف اول کی 200 سے زائد ریٹیل برانڈز شامل ہوئے ہیں اور فراخدلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کاٹن سے بنے 50 لاکھ فیس ماسک عطیہ کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

وزارت اطلاعات و نشریات کے تعاون سے اس مشترکہ کاوش کا مقصد پاکستان میں ماسک سب کے لئے مہم کا آغاز کرنا اور کاٹن ماسک کی تیاری اور عطیہ کرنے کے لئے تقسیم کار کے شراکت دار’’ سب ساتھ آرگنائزیشن‘‘ جو زمان فائونڈیشن کا اقدام ہے کے ساتھ مل کرکام کرنا ہے۔

(جاری ہے)

ماسک سب کے لئے ایک نچلی سطح کی عالمی مہم ہے جس کے ذریعے عوام الناس کو آگاہ کرنا ہے کہ کس طرح جاپان، ہانگ کانگ، جمہوریہ چیک، آسٹریا، جنوبی کوریا جیسے ممالک کی حکومتوں نے پبلک مقامات پر جانے کے لئے عوام کے لئے ملکی ساخت کے فیس ماسک پہننء کو لازمی قرار دیا اور کس طرح ان ملکوں نے وباء کے تیزی سے پھیلائو کو کنٹرول کیا۔

لازمی طور پر ماسک کے استعمال کے قوانین نافذ کرنے والے ممالک میں دوسرے ممالک کے مقابلہ میں کوویڈ۔19 کے پھیلائو کی شرح 100 گنا کم ہے۔ یہ ایسوسی ایشن اس مقصد کے لئے حکومت کے ساتھ اشتراک کار کی خواہاںہے تاکہ اس کو معاشرے کے تمام افراد / خواتین سلائی کڑھائی کا کام کرنے والوں کی قومی مہم بنایا جائے تاکہ وہ گھر میں کپاس / کپڑے کے ماسک تیار کرکے پوری قوم کو ماسک پہننے کے لئے متحرک کیا جاسکے اور براہ راست حکومت کی مدد کے بغیر اس کام کو انجام نہیں دیا جا سکتا۔ اس عزم سے کورونا وائرس سے نمٹنے کی ایک تحریک کا آغاز ہو جائے گا جس میں ایک سے زیادہ تنظیمیں ایک مشترکہ مقصد ’’پاکستانیوں کے ذریعے پاکستانیوں کی مدد‘‘کے لئے ایک دوسرے سے منسلک ہوجائیںگی۔