
ماہرین نے سعودی عرب میں کورونا وبا ختم ہونے کی تاریخ کی پیشن گوئی کردی
سعودی عرب میں10ستمبر تک کورونا وبا بالکل ختم ہوجائے گی، سنگاپور کے ماہرین کا دعویٰ
عثمان خادم کمبوہ
منگل 12 مئی 2020
00:40

(جاری ہے)
ایس آئی آر لوگوں کے متحرک بہاؤ کو دیکھتے ہوئے تین امتیازی فارمولوں کا استعمال کرتا ہے۔ تحقیق میں پیش گوئی کی گئی ہے کہ متحدہ عرب امارات میں کورونا وائرس کی آخری تاریخ 3 ستمبر 2020 کو ہوگی جبکہ سعودی عرب میں وبا 10ستمبر کو ختم ہوجائے گی۔
اسی طرح قطر میں کورونا وبا 14ستمبر کو ختم ہوجائے گی۔ خیال رہے کہ آج سعودی عرب میں مزید 1966مریضوں میں کورونا کیسز کی تصدیق ہوئی ہے، جس سے مجموعی مریضوں کی تعداد41ہزار 14ہوگئی ہے، نئے کیسز میں 35فیصد سعودی شہری اور 65 فیصد غیرملکی شہری شامل ہیں۔سعودی وزارت صحت کے مطابق مملکت میں پچھلے 24 گھنٹے میں ایک بار پھر یومیہ کیسز کی تعداد بڑھ گئی ہے، مزید 1966مریضوں کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ سعودی عرب میں روزانہ کی بنیاد پر نئے کیسز میں معمولی اضافہ ہورہا ہے۔لیکن اس کے ساتھ اموات کی تعداد میں کمی دیکھنے میں آئی ہے، پچھلے 24 گھنٹے میں 9مریض انتقال کرگئے ، جس سے اموات کی تعداد 255 ہوگئی ہے۔ اسی طرح صحت یاب مریضوں کی شرح میں بھی اضافہ ہورہا ہے۔مجموعی تعداد میں 30 فیصد مریض صحت یاب ہوگئے ہیں، آج بھی مزید 1280مریض صحتیاب ہوئے ہیں جس کے بعد صحت یاب مریضوں کی مجموعی تعداد 12737 ہوگئی ہے۔ سعودی وزیر نے بتایا کہ مملکت میں وسیع پیمانے پر ٹیسٹنگ اور اسکریننگ کے پھیلاؤ سے کورونا وائرس سے نمٹنے میں مدد مل رہی ہے۔ دوسری جانب سعودی عرب میں صامطہ کے علاقے سے 24 گھنٹے کا کرفیو ختم کر دیا گیا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
عمان نے بینک کے ذریعے رقم ٹرانسفر کرنے کے قوانین میں تبدیلی کردی
-
غزہ ، امریکی کنٹریکٹرزکا بھوک سے نڈھال فلسطینیوں پرگولیاں چلانے کا انکشاف
-
بنگلہ دیش ، عدالت نے مفرور وزیر اعظم حسینہ واجد کو چھ ماہ قید کی سزا سنا دی
-
ایران پر ایٹم بم کے تبصرے کے بعد ہیروشیما کے میئرکی ٹرمپ کو دورے کی دعوت
-
امریکا آنے والوں کیلئے نئی وارننگ،ویزا اور گرین کارڈ منسوخی کا نیا قانون نافذ
-
سعودی عرب نے ایرانی حجاج کی واپسی کا عمل مکمل کر لیا
-
سعودی پٹرولیم کمپنی آرامکو کا ایل پی جی اور کیروسین آئل کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان
-
موت کے بعد دوبارہ جنم لینے کا ارادہ رکھتا ہوں،دلائی لامہ
-
اننت امبانی ریلائنس انڈسٹریز کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر مقرر
-
اسرائیل نے غزہ میں 60 روزہ جنگ بندی کے لئے ضروری شرائط پر اتفاق کر لیاہے، صدر ڈونلڈ ٹرمپ
-
بھارت،پولیس نے ممبئی کی 1500مساجد سے لائوڈ اسپیکر ہٹا دیئے
-
ایلون مسک کو امریکہ سے ملک بدر کیا جا سکتا ہے، ٹرمپ کی دھمکی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.