مسلم لیگ ن کے رہنمائوں کے خلاف حکومت کی انتقامی کاروائیاں زیادہ دیرتک نہیںچلیں گی،حاجی پرویزخان

منگل 12 مئی 2020 21:35

oراولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 مئی2020ء) پاکستان مسلم لیگ ن راولپنڈی کے جنرل سیکرٹری اورسابق رکن قومی اسمبلی حاجی پرویزخان نے کہاہے کہ پی ٹی آئی کے جولوگ میاں شہبازشریف کے قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت نہ کرنے پرتنقیدکررہے ہیں اگران میں تھوڑی سی بھی شرم ہوتی تووہ پہلے اپنے وزیراعظم عمران خان کے بارے میں بھی کوئی تبصرہ کردیتے کیونکہ کوروناوائرس کی وباء سے متعلق ہونے والے قومی اسمبلی کے اجلاس میں عمران خان نے شرکت نہ کرکے قوم کویہ پیغام دے دیاہے کہ انہیں قوم کی صحت کے بارے میں کوئی پرواہ نہیں ہے عمران خان وزیراعظم ہونے کے علاوہ وزیرصحت بھی ہیں ان کی قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت انتہائی ضروری تھی جبکہ پی ٹی آئی کے کچھ اخلاقیات سے عاری چمچے بلاوجہ اپوزیشن لیڈرمیاں شہبازشریف کے خلاف اپنی زبان چلاتے رہتے ہیں اپنے بیان میں حاجی پرویزخان نے کہاکہ کوروناوائر س کے باعث ملک میںہونے والے لاک ڈائون کے دوران وفاقی حکومت اورپنجاب حکومت جورقم شہریوں کودی ہے وہ عام مستحق کی بجائے پی ٹی آئی کے ورکروں کودی گئی ہے اوراب جوٹائیگرفورس بنائی گئی یہ قوم کاپیسہ پی ٹی آئی کے ورکروں میں بانٹنے کے لئے بنائی گئی ہے لیکن عمران خان اوران کے حواری ذہن میں رکھیں کہ قوم انہیں قوم کاپیسہ لوٹ مارکرنے کی اجازت نہیں دیں گے ایک ایک پائی کاحساب لیاجائے گاانہوں نے کہاکہ شاہدخاقان عباسی ،احسن اقبال ،خواجہ سعدرفیق اورمسلم لیگ ن کے دیگررہنمائوں کے خلاف حکومت کی انتقامی کاروائیاں زیادہ دیرتک نہیںچلیں گی وہ عدالتوں سے سرخروہوکرپی ٹی آئی کے لوگوں کے سینوں پرمونگ دلتے رہیں گے۔