پنجاب حکومت نے ٹرانسپورٹ کو کھولنے کا فیصلہ وفاقی حکومت کی اجازت سے مشروط کردیا

بدھ 13 مئی 2020 22:08

پنجاب حکومت نے ٹرانسپورٹ کو کھولنے کا فیصلہ وفاقی حکومت کی اجازت سے ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مئی2020ء) پنجاب حکومت نے عید الفطر کی مناسبت سے شہر سے باہر جانے والی ٹرانسپورٹ کو کھولنے کا فیصلہ وفاقی حکومت کی اجازت سے مشروط کردیا۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ پنجاب حکومت عید الفطر سے قبل ٹرانسپورٹ کو کھولنے کی اجازت دینے کے حوالے سے مشاورت مکمل کرلی ہے اور حتمی فیصلہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر پر چھوڑ دیا گیا ہے۔ ٹرانسپورٹ کو عید پر محدود وقت کے لئے کھولا جاسکتا ہے لیکن ٹرانسپورٹ کو اگر کھولا گیا تو ایس او پیز کے تحت ہی کھولا جائے گا تاہم حتمی فیصلہ ایک سے دو روز میں کرلیا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :