ٹڈی دل کے کنٹرول کیلئے کاشتکاروں کو ہدایات جاری

جمعرات 14 مئی 2020 00:04

لاہور۔13 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مئی2020ء) محکمہ زراعت پنجاب نے ٹڈی دل کے کنٹرول کیلئے کاشتکاروں کو ہدایات جاری کردیں۔ ترجمان محکمہ زراعت پنجاب نے ٹڈی دل گراس ہاپر کی بڑی قسم کا کیڑا ہے،اس کے بچے ہلکے پیلے سبزاور پھرسیاہی مائل بھورے رنگ میں تبدیل ہو جاتے ہیں،ٹڈی دل کی ٹانگیں مضبوط اور لمبی جبکہ اس کے پًر لمبے اور بھورے ہوتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ٹڈی دل ہمیشہ گروہ کی شکل میں حملہ آور ہوتی ہے اور یہ کیڑا گندم،مکئی،چارہ جات اور سبزیوں کو زیادہ نقصان پہنچاتا ہے،اس کے کنٹرول کیلئے کاشتکار رات کے وقت جھاڑیوں میں بیٹھی ہوئی مکڑیوں کو شعلہ پھنکنے والی مشینوں سے آگ لگا کر تلف کر دیں،زمین کے اند مکڑی کے انڈوںکی نشاندہی ہوتے ہی جہاں سوراخ نظر آئے اس کے گرددو تا تین فٹ گہری و چوڑی کھائی کھود کر ان کے بچے اور انڈوں کو مٹی میں دفن کر دیںیا محکمہ زراعت پنجاب کی طرف سے سفارش کردہ زہروں کا سپرے کا دھوڑا کریں۔

(جاری ہے)

ترجمان نے مزید بتایا کہ ٹڈی دل کے کنٹرول کیلئے پہلے اسے بیٹھنے دیا جائے بعد ازاں اس پر سفارش کردہ زہر کا سپرے کریں۔انکا کہنا تھا کہ مغرب کے بعد درختوں اور زمین پر بیٹھے ہوئے ٹڈی دل کے جھنڈ کی نشاندہی کریں اور رات یا سورج نکلنے سے پہلے سفارش کردہ زہر پانی میں ملا کر سپرے کریں،کاربرل85 ڈبلیوپی کو چوکر یاگندم کے بھوسے میں1:25 کے تناسب سے ملا کر زہریلا طمعہ(Bait)تیار کرکے لشکر مین بکھیر دیں۔

ترجمان نے کہا کہ ٹڈی دل کے کیمیائی انسداد کیلئے کلورو پائریفاس40ای سی20 ملی لٹرفی لٹر پانی،ڈیلٹا میتھرین2.5 ای سی بحساب3 ملی لٹر فی لٹر پانی،لیمڈا سائی ہیلو تھرین2.5 ای سی بحساب3 ملی لٹر فی لٹر،میلاتھیان57 ای سی بحساب 6 ملی لٹر فی لٹر پانی،کاربرل85 ڈبلیوپی بحساب1کلوگرام دوائی 25 کلوگرام مٹی میں ملا کر دھوڑا کریں، ان زہروں میں سے کسی ایک زہر کا محکمہ زراعت کے مقامی عملے کے مشورہ سے نیپ سیک پاور سپرے مشین اور درختوں پر ٹریکٹر پر نصب شدہ مشین سے سپرے کریں۔

متعلقہ عنوان :