کوروناوائرس خاتمہ کے لئے نمائشی اقدامات غیرذمہ داری ہے ،عبدالحاکم قائد
جمعرات 14 مئی 2020 00:24
(جاری ہے)
چیئرمین الطاف شکور کی قیادت میں عوام کو حقیقی تبدیلی لاکر دکھائیں گے ۔
وہ گذشتہ شب نارتھ کراچی اور لیاری میں پاسبان کے زیر اہتمام’’لاک ڈائون نہیں ،اسٹیپ ڈائون ‘‘ کے بینر تلے احتجاجی مظاہروں سے خطاب کررہے تھے ۔ اس موقع پر زاہد جمیل ،اسلم ملک ،جاوید اقبال ،عارف جلب و دیگر بھی موجود تھے ۔ عبدالحاکم قائد نے کہا کہ پاسبان نے اپنی بساط کے مطابق لاک ڈائون مشکلات و مصائب میں گھرے ہوئے عوام کی بڑی تعداد تک راش تقسیم کیا ۔ دیگر مخیر حضرات اور رفاہی و سماجی تنظیمیں بھی مبارکباد کی مستحق ہیں کہ انہوں نے دکھ اور افلاس کی گھڑیوں میں عوام کی دہلیز پر راشن پہنچایا لیکن اس کے باوجود مستحق عوام کی بہت بڑی تعداد امداد سے محروم ہوچکی ہے جس کی ذمہ داری وفاق اور صوبہ سندھ کی حکومتوں پر عائد ہوتی ہے ۔ کراچی میں نہ تو ٹائیگر فور س کا کوئی وجود ہے اور نہ ہی سندھ حکومت کی جانب سے امداد تقسیم ہوئی ہے چند نمائشی اقدامات کو امداد کے زمرے میں شمار نہیں کیا جاسکتا جو فوٹو سیشن تک محدود تھے ۔ عبدالحاکم قائد نے کہا کہ کراچی کو چارٹر آف سٹی بناکر آئینی درجہ دیا جائے تاکہ 3کروڑ سے زائد آبادی رکھنے والے شہر کے پیچیدہ مسائل کے لئے قانون سازی ہوسکے اور اپنے وسائل سے اپنے مسائل حل کئے جاسکیں #متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
مشرق وسطی میں حالات مزید خراب ہوئے تو تیل مہنگا ہوسکتا ہے،ورلڈ بینک نے خبردار کر دیا
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.