ڈرامہ سیریل ’’ارطغرل غازی‘‘ کی حلیمہ سلطان کی ٹویٹ نے پاکستانی مداحوں کے دل جیت لیے

جمعرات 14 مئی 2020 09:40

ڈرامہ سیریل ’’ارطغرل غازی‘‘ کی حلیمہ سلطان کی ٹویٹ نے پاکستانی مداحوں ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مئی2020ء) ڈرامہ سیریل ’’ارطغرل غازی‘‘ کی مرکزی اداکارہ اسرا بلجک (حلیمہ سلطان) کی وائرل ہونے والی ایک پرانی ٹویٹ نے پاکستانی مداحوں کے دل جیت لیے۔ ٹویٹ میں اسرا نے بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑاکو جنگ کی حمایت کرنے پر کھری کھری سنائی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے پریانکا کو انسانیت کا سبق سکھاتے ہوئے کہاکہ ’’محب وطن ہونے کا یہ مطلب نہیں کہ آپ جنگ کو بڑھاوا دیں۔

اقوام متحدہ کی خیرسگالی سفیر ہونے کی حیثیت سے آپ کو جنگ جیسے موضوع پر بات ہی نہیں کرنی چاہیئے تھی،اسرا نے مزید لکھا آ پ بطور رول ماڈل بہت سے بچوں اور لوگوں پر اثرانداز ہوتی ہیں۔ اور آپ کا رویہ اس خاتون کے ساتھ انتہائی ہتک آمیز تھا جس نے آپ سے صرف آپ کے اس بیان سے متعلق سوال پوچھا تھا جسے آپ پہلے ہی ٹویٹر پر لاکھوں لوگوں کے ساتھ شیئر کرچکی تھیں۔

متعلقہ عنوان :