ملک میں روک بال کی ترقی کے لئے تمام وسائل کو بروئے کار لانے کی ضرورت ہے، امہ لیلیٰ کلثوم رانا

ٹیلنٹ کو بروئے کار لانے کے لئے پاکستان روک بال فیڈریشن تمام وسائل کو بروئے کار لائے گی، میڈیا سے گفتگو

جمعرات 14 مئی 2020 15:05

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مئی2020ء) پاکستان روک بال فیڈریشن کی سیکرٹری جنرل امہ لیلیٰ کلثوم رانا نے کہاہے کہ ملک میں روک بال کی ترقی کے لئے تمام وسائل کو بروئے کار لانے کے لئے ٹھوس اقدامات اٹھانے ضرورت ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ ملک میں روک بال کا بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے اور اس ٹیلنٹ کو بروئے کار لانے کے لئے پاکستان روک بال فیڈریشن تمام وسائل کو بروئے کار لائے گی، انہوں نے کہا کہ ہر رمضان المبارک میں آل پاکستان رزاق آرائیں میموریل روک ٹورنامنٹ کراچی میں منعقد ہوتا تھا لیکن اس بار کرونا وائرس کے باعث اس ٹورنامنٹ کو ملتوی کرنا پڑا، انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس کی وبائ ختم ہوتے ہی پاکستان روک بال فیڈریشن کے زیراہتمام روک بال کوچنگ اینڈ ریفریز کورس اور قومی تھروبال چمپئن شپ کا انعقاد کیا جائے گا جس میں پنجاب، سندھ، بلوچستان، خیبر پختونخوا، آزاد جموں و کشمیر، گلگت بلتستان، اسلام آباد اور فاٹا کے علاوہ مختلف محکموں کے ٹیمیں اور کھلاڑی حصہ لیں گے، ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ روک بال کا کھیل آہستہ آہستہ ملک میں مقبولیت اختیار کرتا جارہا ہے اور فیڈریشن اس کھیل کو تعلیمی اداروں میں بھی متعارف کروارہی ہے، اور جلد اس کھیل نتائج بین الاقوامی سطح پر بھی سامنے آنا شروع ہو جائیں گے، کرونا وائرس کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں امہ لیلیٰ کلثوم رانا نے کہا کہ کرونا وائرس نے اس وقت پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اور کرونا وائرس کی وباء سے بچانے کے لئے ہمیں احتتاطی تدابیر پر عمل کرنا ہوگا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کھلاڑیوں پر روز دیتے ہوئے کہا کہ کھلاڑی گھروں میں رہ کر اپنی فزیکل فٹنس توجہ دیں اور کھلاڑیوں کو کرونا سے ڈرنے کی ضرورت نہیں بلکہ حکومتی احتتاطی تدابیر پر عمل کرنے کی ضرورت ہے۔