ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کی ہدایات پر پولیس کی کاروائی، چار ملزمان گرفتار،اسلحہ اور چرس برآمد، الگ الگ مقدمات درج

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعرات 14 مئی 2020 21:23

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کی ہدایات پر پولیس کی کاروائی، چار ملزمان گرفتار،اسلحہ ..
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 مئی2020ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم رانا عمر فاروق کی ہدایت پر سماج دشمن عناصر کے خلاف جہلم پولیس کا گھیرا تنگ،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم رانا عمر فاروق کی ہدایت پر سرکل افسران کی زیرِ نگرانی دفعہ 144ض ف کی خلاف ورزی کرنے والے 4 ملزمان ۔محمد عمر ولد محمد جمیل سکنہ باغ محلہ جہلم۔

ممتاز بسمل ولد غلام عباس سکنہ کندوال پنڈدادنخان ۔محمد وسیم ولد اقبال خان۔

(جاری ہے)

طارق حسین ولد فضل حسین سکنائے چوٹالہ جہلم کو گرفتار کر کے الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔اے ایس آئی شوکت محمود تھانہ دینہ نے زیرِ تفتیش مقدمہ کے ملزم محمد اظہر ولد عباس خان سکنہ جوکالیاں ضلع منڈی بہاؤالدین سے پسٹل 30بور معہ 2روندز برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔اے ایس آئی محمد تنویر تھانہ سوہاوہ نے دوارن گشت 2 ملزمان ۔محمد جہانگیر ولد محمد حسین سکنہ جگتہ جہلم سے 200گرام چرس ۔محمد وسیم اکرم ولد عبدالقیوم سکنہ سرائے عالمگیر ضلع گجرات سے 250گرام چرس برآمد کر کے الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔

متعلقہ عنوان :