ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ،پاک فوج،رینجرزاور ضلعی انتظامیہ کی زیر قیادت شہادت حضرت علی کے پیش نظر فلیگ مارچ کاانعقاد

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعرات 14 مئی 2020 21:28

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ،پاک فوج،رینجرزاور ضلعی انتظامیہ کی زیر قیادت ..
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 مئی2020ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلمرانا عمر فاروق ،پاک فوج،رینجرزاور ضلعی انتظامیہ کی زیر قیادت بسلسلہ نفاذ دفعہ 144ض ف اور 21 رمضان المبارک شہادت حضرت علی کے پیش نظر ضلع ہذا میں فلیگ مارچ کاانعقاد کیا گیا۔

(جاری ہے)

فلیگ مارچ میں ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرزجہلم/ڈی ایس پی سٹی سرکل،ڈی ایس پی صدر سرکل،ڈی ایس پی ٹریفک جہلم،ایس ایچ اوتھانہ سٹی،ایس ایچ او تھانہ سول لائن،ایس ایچ او تھانہ صدر،انچارج چوکی کینٹ،انچارج چوکی کالا گجراں،ٹریفک وارڈن جہلم،ٹریفک پولیس،محافظ سکوارڈز، ایلیٹ سٹی سیکشن،ایلیٹ سول لائن سیکشن،ایلیٹ سیکشن صدر موبائل ریسکیو 1122جہلم،موبائل فائر بریگیڈ جہلم نے شرکت کی۔


فلیگ مارچ کا آغاز کچہری چوک جہلم سے شروع ہو کر جی ٹی ایس چوک جہلم سے واپس شاندار چوک جہلم سے مشین محلہ نمبر 1 سے کچہری چوک جہلم اختتام پذیر ہوا۔فلیگ مارچ کا مقصد شہادت حضرت علی کے موقع پر لاء اینڈ آرڈر کو کنٹرول رکھنا، جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کرنا اور امن و امان کو برقرار رکھنا ہے۔