دنیا بھر میں کورونا سے ہونے والی اموات کی تعداد 3لاکھ سے تجاوز کرگئی

اب تک 44لاکھ 82ہزار سے زائد افراد مہلک کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں، 16لاکھ 84ہزار365مریض صحتیاب ہوچکے

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ جمعرات 14 مئی 2020 21:43

دنیا بھر میں کورونا سے ہونے والی اموات کی تعداد 3لاکھ سے تجاوز کرگئی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 14 مئی2020ء) دنیا بھر میں کورونا سے ہونے والی اموات کی تعداد 3لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے۔ اعدادوشمار کے مطابق چین کے شہر ووہان سے شروع ہونے والے مہلک کورونا وائرس کے باعث اب تک 44لاکھ 82ہزار 962 افراد متاثر ہوئے ہیں جن میں سے 16لاکھ 84ہزار365مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔ اب تک 3لاکھ 397مریض جاں بحق ہوچکے ہیں جبکہ 24لاکھ 98ہزار 200ایکٹو کیسز موجود ہیں جن میں سے 45ہزار879مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

امریکہ میں مہلک کورونا وائرس سے مجموعی طور پر 85197 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ ملک میں زیر علاج مریضوں کی تعداد 1034892 ہے۔ ادھر کورونا وائرس سے فرانس میں 83 مزید ہلاکتوں کے بعد اموات کی تعداد 27074 ہوگئی ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 69 نئے سنگین کیسز سامنے آئے ہیں۔

(جاری ہے)

امریکہ، برطانیہ، اٹلی اور سپین میں 27000 سے زیادہ ہلاکتیں ہوچکی ہیں۔

گذشتہ 24 گھنٹوں میں سپین میں 184 ہلاکتوں کے بعد سپین میں اموات 27104 تک پہنچ گئی ہیں۔ اٹلی میں گزشتہ روز 172 اموات ہوئیں جس کے بعد ملک میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 31106 ہوگئی ہے۔ جرمنی میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 933 نئے مریض سامنے آئے ہیں جس کے بعد ملک میں مریضوں کی تعداد 172239 ہوگئی ہے۔ جرمنی میں کورونا وائرس میں مبتلا مزید 89 افراد کی ہلاکت کے بعد اب تک 7723 افراد وائرس کے باعث ہلاک ہوچکے ہیں۔

روس میں مہلک کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 2لاکھ 42 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ ملک میں اب تک 2212 سے زائد افراد اس سے ہلاک ہوچکے ہیں۔ ماسکو میں کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 1290ہے۔ ملک میں اس وقت کورونا وائرس سے متاثرہ 192056مریض زیر علاج ہیں جبکہ وائرس سے متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد 242271 ہے۔دوسری جانب عالمی ادارہ صحت نے خبردار کیا ہے کہ کورونا وائرس ختم ہونے والا نہیں اور دنیا کو اس وباء کے ساتھ ہی جینا سیکھنا ہو گا‘دنیا بھر میں کرونا وائرس سے 3 لاکھ سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں اور وبا پر قابو پانے کے لیے کئی ممالک لاک ڈاﺅن اور دیگر پابندیوں میں نرمی کی طرف جا رہے ہیں. جبکہ عالمی ادارہ صحت کی ہی3سال پرانی ایک رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ وبائی زکام سے دنیا بھر میںہر سال7کروڑلوگ متاثر ہوتے ہیں جبکہ ہر سال وبائی نزلہ زکام سے 3سے5لاکھ کے درمیان ہلاکتیں رپورٹ کی جاتی ہیں ‘سی ڈی سی کی سال2017 ایک رپورٹ کے مطابق صرف امریکا میں اوسطا روزانہ 8ہزار880اموات ہوتی ہیں جبکہ اس سال بھی اس شرح میں کوئی کمی یا اضافہ دیکھنے میں نہیں آیا جس کا مطلب ہے کہ کورونا وائرس سے اموات کی شرح میں کوئی خاص فرق نہیں آیا اور یہ صرف امریکا میں نہیں پوری دنیا میں اسی قسم کی صورتحال ہے.