ضلعی انتظامیہ جہلم و محکمہ زراعت کی جانب سے ضلع کونسل ہال میں انسداد ٹڈی دل تربیتی پروگرام کا انعقاد ،سیکرٹری اوقاف پنجاب اور ڈپٹی کمشنر جہلم کی خصوصی شرکت

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعہ 15 مئی 2020 20:10

ضلعی انتظامیہ جہلم و محکمہ زراعت کی جانب سے ضلع کونسل ہال میں انسداد ..
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 مئی2020ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) ضلعی انتظامیہ جہلم و محکمہ زراعت کی جانب سے ضلع کونسل ہال میں انسداد ٹڈی دل تربیتی پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں سیکرٹری اوقاف پنجاب ڈاکٹر ارشاد احمد اور ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی ہے ۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت شاہد افتخار بخاری نے چند روز قبل ہونے والے ٹڈی دل کے حملے بارے تفصیلی بریفنگ دی اور بتایا ہے کہ کس طرح تحصیل سوہاوہ میں ٹڈی دل سے مقابلہ کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر ایکشن لیتے ہوئے کامیاب کمبٹ آپریشن کیا گیا۔

سید شاہد افتخار نے بتایا ہے کہ پاک فوج کے نوجوانوں سمیت، محکمہ زراعت، ریونیو، جنگلات، ریسکیو 1122 اور محکمہ صحت سمیت مقامی افراد کی مدد سے کمبٹ آپریشن کرتے ہوئے ٹڈی دل کے خاتمے کو یقینی بنایا گیاَ اس موقع پر مہمانان کی جانب سے انسداد ٹڈی دل آپریشن کو سراہا گیا۔

(جاری ہے)

تربیتی پروگرام میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر پلانٹ پروٹیکشن جہلم نے بریفنگ دیتے ہوئے ٹڈی دال بارے تفصیل میں بتایا ہے ۔

انہوں نے کہا ہے کہ ٹڈی سے مراد حشرات کی وہ قسم ہے جو بعض اوقات جھنڈ کی صورت میں اکٹھی اڑتی ہوئی آتی ہیں اور جس کھیت یا فصل پر بیٹھ جائیں اسے چٹ کر جاتی ہیں، درختوں کے پتے کھا جاتی ہیں۔ یہ متحد ہو کر لہلہاتے کھیتوں کا رُخ کرتے ہیں اور فصل تباہ کر کے آگے گزر جاتے ہیں۔ بریفنگ کے موقع پر مختلف محکموں کے سٹاف اور افسران نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :