سیکرٹری اوقاف پنجاب ،ڈپٹی کمشنر جہلم اور تحصیلدار جہلم کے اپنی ٹیم کے ہمراہ گروانفروشوں کیخلاف کاروائیاں،دس مقدمات درج،جرمانے

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعہ 15 مئی 2020 20:16

سیکرٹری اوقاف پنجاب ،ڈپٹی کمشنر جہلم اور تحصیلدار جہلم کے اپنی ٹیم ..
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 مئی2020ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) ڈپٹی کمشنر جہلم اور تحصیلدار جہلم کا گروانفروشوں کیخلاف آپریشن کلین اپ،تفصیلات کے مطابق آج سیکرٹری اوقاف پنجاب ڈاکٹر ارشاد احمد ،ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ اور تحصیلدار جہلم محمد منیر خان نے اپنی ٹیم کے ہمراہ گروانفروشوں کیخلاف آپریشن کیا

انہوں نے سول لائن پر شلوم سنٹر کے باہر فروٹ فروخت کرنیوالے سے ریٹ پوچھے جس نے مقررہ لسٹ سے ریٹ زیادہ بتائے جس پر انہوں نے فوری طور پر اس فروٹ فروش کو گرفتار کرکے اس کے مقدمہ درج کرلیا

جبکہ صوبائی سیکرٹری اوقاف ڈاکٹر ارشاد احمد کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر جہلم اور تحصیلدار جہلم نے سبزی منڈی کا دورہ کیا اور لیموں مقررہ نرخوں سے زیادہ فروخت کرنے پر پانچ ہزار روپے جرمانہ کیا

جبکہ سات دکانوں کو ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر سیل کردیاگیا۔

(جاری ہے)

جبکہ سبزی فروخت کرنے والے دکاندار جس نے ٹماٹر چالیس روپے کلو فروخت کررہا تھا جبکہ مقررہ ریٹ اٹھائیس روپے کلو تھا جس کو گرانفروشی کرنے پر گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیاگیا۔

اسی طرح تحصیلدار جہلم محمد منیر خان نے گرانفروشوں کیخلاف دس مقدمات درج کروائے ہیں۔

متعلقہ عنوان :