ٹڈی دل کی فصلوں پر یلغار نے تباہی مچا دی ہے ،محکمہ زراعت کا عملہ محدود وسائل کے اندر رہتے ہوئے ہرممکن کوششوں میں مصروف ہیں ،فرید اکبر ملازئی

جمعہ 15 مئی 2020 21:49

سوراب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مئی2020ء) ڈپٹی ڈائریکٹر ایگریکلچر سیڈ فارم گدر و فوکل پرسن برائے روک تھام ٹڈی دل فرید اکبر ملازئی نے سوراب کے صحافیوں کو پریس بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ٹڈی دل کی فصلوں پر یلغار نے تباہی مچا دی ہے جسے کنٹرول کرنے کے لئے محکمہ زراعت کا عملہ محدود وسائل کے اندر رہتے ہوئے ہرممکن کوششوں میں مصروف ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ضلع سوراب میں 25 مارچ 2020 سے ٹڈی دل کو کنٹرول کرنے کے لیے سپرے کا آغاز کیا گیا جن ایریاز میں سروے کے بعد سپرے کیا گیا ان میں بدوکشتہ انجیرہ عرضنان گوری تھل آڑچنو لاکھوریان جیوا مولی چھڈ تراسانی چھڈ دوبانزل علی آباد شہداد زئی چرک خل بھٹ کلغلی خالق آباد نوکجو گیڑدغان نغاڑ ماراپ ڈھور تریپ کے علاقے شامل ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اب تک 20050 ہیکٹر ایریا کو سروے کیا گیا ہے جس میں سے 3160 ہیکٹر ایریا کو 3160 لٹر پیسٹی سائیڈ سپرے کرکے کنٹرول کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ محدود وسائل کے باوجود محکمہ زراعت کا عملہ تندہی سے اپنے فرائض کی انجام دہی میں مصروف عمل ہیں لیکن ٹڈی دل کے حالیہ یلغار کو روکنے کیلئے ایریل اسپرے کی ضرورت ہے جس کے لیے ہم نے حکام بالا کو گوش گزار کر دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ٹڈی دل کے معاملے پر وفاقی حکومت کو مزید سنجیدہ اقدامات اٹھانے اور صوبوں کو سپورٹ کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ یہ مسئلہ کورونا سے بھی زیادہ خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔فصلات کی تباہی سے نہ صرف زمینداروں اور کسانوں کو ناقابل تلافی نقصان پہچنے کا اندیشہ ہے بلکہ ملکی ضروری غذائی ضروریات پوری کرنے کے ٹارگٹ کا حصول بھی محال ہے جس سے زمینداروں کے ساتھ ساتھ ملکی معیشت کو بھی شدید دھچکا لگنے کے امکانات ہیں۔

متعلقہ عنوان :