زمیندار نے محنت کش شادی شدہ خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

ہفتہ 16 مئی 2020 15:48

زمیندار نے محنت کش شادی شدہ خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا
کھڈیاں خاص(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مئی2020ء) نواحی گاؤں قادی والا میں زمیندار نے محنت کش شادی شدہ خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گوہڑ جاگیر کے رہائشی لطیف کی بیوی یاسمین نے پولیس تھانہ منڈی عثمانوالہ میں درخواست دی ہے کہ ہم اختر علی جٹ کی زمینوں پر محنت مزدوری کرتے ہیں اور رات کو وہاں پر ہی موجود تھے کہ اختر علی مجھے ورغلا کر اپنے کمرہ میں لے گیا اور زبردستی زیادتی کا نشانہ بنایا۔ پولیس تھانہ منڈی عثمانوالہ مصروف کارروائی ہے۔