ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک اور گرم رہے گا ، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیراور اس سے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات

ہفتہ 16 مئی 2020 18:19

ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک اور گرم رہے گا ، خیبر پختونخوا، گلگت ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2020ء) ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک اور گرم رہے گا تاہم بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیراور اس سے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق آج اتوار کو اسلام آباد میں دن کے وقت موسم خشک جبکہ شام کو ابر آلود رہے گا۔ گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک ورگرم رہا۔ تاہم بلوچستان میں لسبیلہ 01 اورکشمیر میں مظفر آباد کے مقام پر 01ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ اس دوران ملک میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت شہید بینظیر آباد45، مٹھی، دادو، چھور اور جیکب آباد میں 44 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔