کراچی میں سب سے زیادہ بارش کہاں ہوئی اعداد و شمار جاری

سب سے زیادہ بارش گلشن حدید میں 17 ملی میٹر ریکارڈ‘شارع فیصل پر 12، اولڈ سٹی ایریا میں 9، ڈیفنس فیز 2 میں 7.8 ملی میٹر بارش

جمعہ 27 جون 2025 12:46

کراچی میں سب سے زیادہ بارش کہاں ہوئی اعداد و شمار جاری
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جون2025ء)کراچی کے مختلف علاقوں میں گزشتہ رات ہونے والی بارش کے اعداد و شمار پیش کردیے گئے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سب سے زیادہ بارش گلشن حدید میں 17 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

(جاری ہے)

شارع فیصل پر 12، اولڈ سٹی ایریا میں 9، ڈیفنس فیز 2 میں 7.8 ملی میٹر بارش ہوئی۔اسی طرح ایئرپورٹ کے علاقے میں 5 ملی میٹر اور یونی ورسٹی روڈ پر 2 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

متعلقہ عنوان :