پنجاب، مون سون بارشوں سے اب تک 39 ہلاکتیں ہوئیں، رپورٹ جاری

بوسیدہ عمارتیں گرنے کے واقعات میں 24 افراد جاں بحق ہوئے، آسمانی بجلی گرنے سے 3، کرنٹ لگنے سے 4 اور 8 افراد ڈوب کرجاں بحق ہوئے

جمعہ 11 جولائی 2025 13:19

پنجاب، مون سون بارشوں سے اب تک 39 ہلاکتیں ہوئیں، رپورٹ جاری
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جولائی2025ء) صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی پنجاب نے مون سون بارشوں سے ہونے والے نقصانات کی رپورٹ جاری کردی۔پی ڈی ایم اے کے مطابق رواں سال مون سون بارشوں میں 39 شہری جاں بحق اور 103افراد زخمی ہوئے۔

(جاری ہے)

پی ڈی ایم اے نے بتایا کہ بوسیدہ عمارتیں گرنے کے واقعات میں 24 افراد جاں بحق ہوئے، آسمانی بجلی گرنے سے 3، کرنٹ لگنے سے 4 اور 8 افراد ڈوب کرجاں بحق ہوئے۔پی ڈی ایم اے کے مطابق پنجاب کے بیشتر دریاں میں پانی کا بہا معمول کی سطح پر ہے جب کہ چشمہ کے مقام پر درمیانے، کالاباغ اور تونسہ کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے۔پی ڈی ایم اے کے مطابق مون سون بارشوں کاسلسلہ 17 جولائی تک جاری رہنے کا امکان ہے۔