محکمہ موسمیات نے گرمی میں کمی اور بارشوں کی خوش خبری سنادی

گرمی اور حبس میں کمی لانے کا سسٹم پاکستان میں داخل ہوگیا

ہفتہ 21 جون 2025 17:15

محکمہ موسمیات نے گرمی میں کمی اور بارشوں کی خوش خبری سنادی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جون2025ء)محکمہ موسمیات نے گرمی میں کمی اور بارشوں کی خوش خبری سنادی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب بھر میں خشک، گرم اور حبس زدہ موسم کا سلسلہ دن بھرجاری رہا،اگرچہ درجہ حرارت میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، تاہم حبس نے گرمی کی شدت میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 31 جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ لاہور میں گرد آلود ہواؤں کے ساتھ بارش کا بھی امکان موجود ہے جس سے گرمی اور حبس میں کچھ کمی آسکتی ہے۔دوسری جانب پی ڈی ایم اے نے 23 جون تک پنجاب بھر میں تیز ہواؤں، جٴْھکڑ اور بارشوں کے امکان کے پیش نظر الرٹ جاری کر دیا ہے۔ گرمی اور حبس میں کمی لانے کا سسٹم پاکستان میں داخل ہوگیا ہے، موسمیاتی نظام کے پاکستان میں داخل ہونے کے بعد موسم میں بہتری کی توقع کی جا رہی ہے۔