عمران نیازی احسان فراموش اور آستین کا سانپ ہے‘عظمی بخاری

شہبازشریف کے عطیات پر چلنے والا شخص آج شہبازشریف کیخلاف محاذ بنارہا ہے

اتوار 17 مئی 2020 14:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2020ء) مسلم لیگ (ن)پنجاب کی سیکرٹری اطلاعاتعظمی بخاری نے کہاہے کہ فیاض چوہان کا نیا لیڈر سات سالوں سے انکشافات ہی کررہا ہے،عمران نیازی نے جدہ پہنچ کر نوازشریف سے شوکت خانم کیلئے 50کروڑ چندہ لیا،نمل یونیورسٹی میانوالی کیلئے زمین شہبازشریف نے دی۔عمران نیازی کی پانچ نسلیں شریف برادران کی مقروض رہیں گی۔

(جاری ہے)

فیاض چوہان کے بیان پر ردعمل کا اظہارکرتے ہوئے عظمی بخاری نے کہاکہ عمران نیازی احسان فراموش اور آستین کا سانپ ہے۔یہ لوگ جس تھالی میں کھاتے اسی میں چھید کرتے ہیں۔شہبازشریف کے عطیات پر چلنے والا شخص آج شہبازشریف کیخلاف محاذ بنارہا ہے۔عمران نیازی سات سالوں سے کرپشن کرپشن کا شور مچارہا ہے۔عمران نیازی آج تک شریف برداران کیخلاف ایک بھی ثبوت عدالت میں نہیں دے سکے۔عمران نیازی شہبازشریف کے دس ارب ہرجانے کے دعوے سے فرار ہیں۔ انہوںنے کہاکہ بزدل شخص ہمیشہ چھپ چھپ کے وار کرتا ہے ۔بزدل خان میدان میں نواز اور شہباز کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتا ہے۔