ڈپٹی کمشنر جہلم اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کا سبزی منڈی کا دورہ،

رمضان المبارک میں خریداروں کو ہر ممکن ریلیف فراہم کیا جائے،ڈپٹی کمشنر جہلم

Umer Jamshaid عمر جمشید اتوار 17 مئی 2020 16:52

ڈپٹی کمشنر جہلم اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کا سبزی منڈی کا دورہ،
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 مئی2020ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم رانا عمر فاروق کے ہمراہ سبزی منڈی کا دورہ کیا ۔اس موقع پر سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی نے نیلامی کے طریقہ کار کے بارے میں بریفنگ دی ۔ڈپٹی کمشنر جہلم نے پھلوں اور سبزیوں کی صاف وشفاف نیلامی کی ہدایات جاری کیں۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر جہلم کا کہنا تھا کہ رمضان المبارک میں خریداروں کو ہر ممکن ریلیف فراہم کیا جائے

رمضان المبارک میں روزانہ کی بنیاد پر سبزی منڈی میں اشیاء خورد و نوش کی چیکنگ کی جارہی ہے ،اور اچانک چھاپہ مار کاروائیاں کریں گے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے کہا ناجائز منافع خوروں اور مصنوعی مہنگائی مافیا کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔کسی کو بھی رمضان المبارک کا تقدس پامال کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جاسکتی۔ بعد ازاں ڈپٹی کمشنر سیف انور اور اسسٹنٹ کمشنر ذوالفقار احمد نے جی ٹی روڈ پر قائم کیڈٹ کالج میں قرنطینہ سینٹر کا دورہ کیا اور انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔