احساس کفالت پروگرام کے ذریعے بارہ ہزار کی رقم مستحق خاندانوں میں تقسیم کا عمل جاری

Umer Jamshaid عمر جمشید اتوار 17 مئی 2020 16:59

احساس کفالت پروگرام کے ذریعے بارہ ہزار کی رقم مستحق خاندانوں میں تقسیم ..
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 مئی2020ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) احساس کفالت پروگرام کے زریعے بارہ ہزار کی رقم مستحق خاندانوں میں تقسیم کی جارہی ہیں اور لوگ اپنی رقم وصول کرکے خوشی کا اظہار کر رہے اس موقع پر کچھ افراد نے سینئر صحافی نعیم احمد بھٹی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم کا یہ پروگرام ہماری مشکلات کو کم کر رہا ہے ہم پہلے ہی لاک ڈاوٴن کی وجہ سے کاروبار بند ہونے سے گھروں میں بیٹھ چکے تھے اس موقع پر احساس پروگرام نے ہماری مشکلات کو کافی کم کر دیا ہے یہ پہلی حکومت ہے جس نے غریب لوگوں کو اکیلا نہیں چھوڑا اور جو وعدہ کیا اس کو پورا بھی کیا کچھ مشکلات آرہی ہیں ہمیں کہ کسی وقت ہمارے انگھوٹے کے نشان صحیح نہیں آتے لیکن نادرہ کے دفتر کھول کر حکومت نے ہماری یہ پریشانی بھی دور کر دی ایک بوڑھی خاتون نے وزیراعظم کو دعائیں دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے امدادی رقم دے کر ہماری مشکلات کو کم کر دیا کیونکہ گھر میں نوبت فاقوں تک پہنچ چکی تھی میں عمران کا شکریہ ادا کرتی ہوں ایک اور شخص نے بات کرتے ہوئے کہا کہ میری والدہ کے انگوٹھے درست طور پر میچ نہیں ہو رہے یہ ہمیں اب نادرہ دفتر جانے کا کہہ رہے ہیں جبکہ نادرہ کے دفتر کے باہر لائینیں لگی ہوئی ہیں اور وہاں جانے کے لئیے بھی رکشہ چاہیے اور میرے پاس اب کرایہ بھی نہیں ہے کہ میں اپنی والدہ کو نادرہ دفتر لے جاوٴں حکومت کو چاہیے کہ اگر وہ نادرہ کا بندہ احساس کفالت کے دفتر میں بیٹھا دے تو اس طرح کئی لوگوں کی مشکلات میں کمی آجائے گی کیونکہ اس گرمی میں دو دو گھنٹے لائینوں میں لگنا ان بوڑھے اور بوڑھی عورتوں کے لئیے اور بھی زیادہ تکلیف دہ عمل ہوگا انتظامیہ سے بھی گزارش ہے کہ وہ ان لوگوں کی مشکلات کو بھی مد نظر رکھتے ہوئے ان کی بڑھتی ہوئی پریشانیوں کو دور کرے ۔