سماہنی،چوکی بازار کے تاجر کو باؤلے کتے نے کاٹ لیا

پیر 18 مئی 2020 18:29

سماہنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مئی2020ء) چوکی بازار کے تاجر کو باؤلے کتے نے کاٹ لیا۔نجی ہسپتال میں طبی امداد کے بعد میرپور ریفر کر دیا گیا جہاں یاسر نامی تاجر کو علاج معالجہ پر 45 ہزار کے اخراجات اٹھانے پڑے یاد رہے کہ سب ڈویژن سماہنی کے مختلف موضح جات میں آوارہ کتوں کی بھرمار ہے قبل ازیں سب ڈویژن سماہنی کے مختلف موضح آوارہ اور باؤلے کتوں نے متعدد پالتوں جانوروں کو بھی کاٹ لیا ہے رواں ہفتے درہال جنڈالہ کی نو عمر طالبہ سمیت چوکی کے دیہاڑی دار محمد لطیف کو بھی کتے نے کاٹ لیا تھا۔

(جاری ہے)

قبک ازیں منانہ میں نو عمر طالبہ کو باؤلے کتے نے کاٹ لیا تھا جس پر علاج معالجہ کے دوران طالبہ کی زندگی کی بازی ہار گئی سب ڈویژن سماہنی کے تجارتی مرکز چوکی کے صدر شیخ خورشید نے کہا کہ میڈیا کو بتایا کہ بازار میں آوارہ کتوں کی آمد پر تشویش ہے ان کتوں کی تلفی کے لیے تاجران سے فنڈ بھی جمع کر رکھا ہے تاہم ٹاؤن کمیٹی کے ایڈمنسٹریٹر کتوں کی تلفی کے لیے اقدام اٹھانے کے لیے تعاون نہیں کر رہے ہیں عید کے بعد مہم کے ذریعے بازار میں موجود جملہ کتوں کی تلفی ممکن بنا دی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :