مجھے ان بہادر کارکنوں پر فخر ہے جنہوں نے مساجد، گھروں، دکانوں اور دیگر مقامات پر جراثیم کش سپرے کیا ہے،علی نواز اعوان

منگل 19 مئی 2020 21:02

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مئی2020ء) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سی ڈی اے امور علی نواز اعوان نے کہا ہے کہ مجھے ان بہادر کارکنوں پر فخر ہے جنہوں نے مساجد، گھروں، دکانوں اور دیگر مقامات پر جراثیم کش سپرے کیا ہے جہاں پر عالمی وباء کورونا وائرس کے متاثرہ افراد رہ رہے تھے یا انہوں نے سفر کیا تھا.منگل کو اپنے ٹویٹ میں معاون خصوصی نے کہا کہ ان کارکنوں نے پورے اسلام آباد میں جراثیم کش سپرے کے لیے اپنی خدمات رضا کارانہ طور پر پیش کیں، جن کی سربراہی خالد خان کر رہے تھے، ان کی انسانیت اور معاشرے کے لیے ان کو سلام پیش کر تا ہوں�

(جاری ہے)

متعلقہ عنوان :