الخدمت فاؤنڈیشن جہلم کی جانب سے سات سو دیہاڑی دار مزدوروں کو راشن کی تقسیم

Umer Jamshaid عمر جمشید منگل 19 مئی 2020 19:52

الخدمت فاؤنڈیشن جہلم کی جانب سے سات سو دیہاڑی دار مزدوروں کو راشن کی ..
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 مئی2020ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) الخدمت فاؤنڈیشن جہلم کی جانب سے سات سو دیہاڑی دار مزدوروں کو راشن کی تقسیم جبکہ کرونا وائرس سے بچاؤ کیلئے دیگر اشیاء بھی مختلف جگہوں پر تقسیم کی گئیں ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر یحیی عبدالعزیز نے تفصیلات بتاتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)



جبکہ اس موقع پر الخدمت فاؤنڈیشن کے ضلعی صدر اظہر اقبال ڈار نائب صدر عثمان بٹ کے علاوہ الخدمت فاؤنڈیشن کے رہنما چوہدری کامران اختر اور دیگر کارکن موجود تھے تفصیلات کیمطابق الخدمت فاؤنڈیشن جہلم کی جانب سے سات سو دیہاڑی دار مزدوروں کو راشن جبکہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے ڈاکٹرز 1122کے سٹاف اور ڈسٹرکٹ جیل جہلم میں این 95ماسک بھی تقسیم کرنے کے ساتھ ساتھ ڈسٹرکٹ جیل جہلم ،مساجد،چرچز میں ڈس انفیکشن سپرے بھی کیاگیا۔


جبکہ الخدمت فاؤنڈیشن ضلع جہلم اسی بچوں کی کفالت بھی کررہا ہے۔اسی طرح ریلوے اسٹیشن پر موجود قلی حضرات بھی فوڈ پیکیج تقسیم کیے گئے جبکہ یہ سلسلہ جاری رہیگا۔