چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل مزمل حسین (ریٹائرڈ) کادیا مر بھاشا ڈیم پراجیکٹ کا دورہ
کنٹریکٹر کی سائٹ پربر وقت موبلائزیشن یقینی بنانے کیلئے انتظامات کا جائزہ لیا ، منصوبے پر تعمیر کا بروقت آغاز پہلی ترجیح ہے ،دیا مر بھاشا ڈیم ملکی اقتصادیات کے استحکام کے علاوہ ملکی سطح پر اور مقامی لوگوں کی معاشی اور معاشرتی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گا، چیئرمین واپڈا
منگل 19 مئی 2020 23:58
(جاری ہے)
چیئرمین نے کہا کہ دیا مر بھاشا ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی مجموعی صلاحیت8.1ملین ایکڑ فٹ جبکہ بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت 4ہزار 500 میگاواٹ ہے اور یہ ملکی اقتصادیات کو مستحکم کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا ۔
منصوبے کی بدولت پاکستان میں انسانی وسائل کو ترقی دینے میں مدد ملے گی ۔ پراجیکٹ کی تعمیر سے انجینئرز اور دیگر سٹاف کے لئے 16 ہزار 500ملازمتوں کے مواقع پیدا ہوں گے ۔دیا مر بھاشا ڈیم کی تعمیر کے لئے مقامی لوگوں کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے چیئرمین واپڈا نے کہا کہ متاثرین کی آباد کاری اور مقامی لوگوں کی معاشی اور معاشرتی ترقی کے لئے اعتماد سازی کے اقدامات پر 78 ارب 50کروڑ روپے خرچ کئے جائیں گے ۔ اُنہوں نے اِس امر پر اطمینان کا اظہار کیا کہ اعتما د سازی کے اقدامات کے تحت آب نوشی ، آبپاشی ، تعلیم اور صحت کے موجودہ انفراسٹرکچر کو بہتر بنانے کے لئے 44 ترقیاتی سکیمیںمکمل کی جاچکی ہیں۔مقامی طالب ِ علموں کو اعلیٰ معیار کی تعلیمی سہولیات بہم پہنچانے کے لئے چلاس کیڈٹ کالج کی تعمیر آخری مراحل میں ہے جبکہ علاقہ میں بجلی کی ضروریات پوری کرنے کے لئے 3میگاواٹ پیداواری صلاحیت کا تھک ہائیڈرو پاور پراجیکٹ بھی تکمیل کے قریب ہے ۔چیئرمین واپڈا کے دورہ کے موقع پر جنرل منیجر دیا مر بھاشا ڈیم پر اجیکٹ عامر بشیر چوہدری نے اُنہیں پراجیکٹ ایریا میں ہونے والی پیش رفت کے بارے میں بریفنگ دی ۔مزید قومی خبریں
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
مشرق وسطی میں حالات مزید خراب ہوئے تو تیل مہنگا ہوسکتا ہے،ورلڈ بینک نے خبردار کر دیا
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.