فیصل آباد ڈویژن میں اب تک 6لاکھ میٹرک ٹن کے قریب گندم خریدی جاچکی ہے،ڈویژن کے چاروں اضلاع سے عید الفطر سے قبل تک گندم کی خریداری کا 90فیصد تک ہدف مکمل کرلیاجائے گا ، ذخیرہ اندوزی ایکٹ کے تحت گندم کی ذخیرہ اندوزی میں ملوث افراد کے خلاف کریک ڈاؤن بھر پور طریقے سے جاری ہے ، اب تک ہزاروں ٹن گندم برآمد کرکے محکمہ خوراک کے گوداموں میں منتقل کی جاچکی ہے ، اب تک ڈویژن بھر کے 17908کسانوں کو گندم کی خریداری کی سہولت فراہم کرنے سمیت مجموعی طورپر 521774.750بوری باردانہ بھی تقسیم کیاجاچکا ہے

ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ خوراک فیصل آباد ڈویژن سردار سیف اللہ جوئیہ کی بدھ کے روز اے پی پی سے بات چیت

بدھ 20 مئی 2020 13:17

فیصل آباد ڈویژن میں اب تک 6لاکھ میٹرک ٹن کے قریب گندم خریدی جاچکی ہے،ڈویژن ..
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2020ء) محکمہ خوراک فیصل آباد ڈویژن کے ڈپٹی ڈائریکٹرسردار سیف اللہ جوئیہ نے بتایاہے کہ فیصل آباد ڈویژن میں اب تک 6لاکھ میٹرک ٹن کے قریب گندم خریدی جاچکی ہے جو مقررہ ہدف کے 71فیصد سے زائد ہے جبکہ ڈویژن کے چاروں اضلاع فیصل آباد ،جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ ، چنیوٹ سے عید الفطر سے قبل تک گندم کی خریداری کا 90فیصد تک ہدف مکمل کرلیاجائے گانیز ذخیرہ اندوزی ایکٹ کے تحت گندم کی ذخیرہ اندوزی میں ملوث افراد کے خلاف کریک ڈاؤن بھر پور طریقے سے جاری ہے اور اب تک ہزاروں ٹن گندم برآمد کرکے محکمہ خوراک کے گوداموں میں منتقل کی جاچکی ہے جس کے ساتھ ساتھ اب تک ڈویژن بھر کے 17908کسانوں کو گندم کی خریداری کی سہولت فراہم کرنے سمیت مجموعی طورپر 521774.750 بوری باردانہ بھی تقسیم کیاجاچکا ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کے روز اے پی پی سے بات چیت کے دوران انہوں نے بتایاکہ محکمہ خوراک نے ڈویژن کے چاروں اضلاع سے مجموعی طورپر 17908جبکہ فیصل آباد کے 3753،ٹوبہ ٹیک سنگھ کے 3554، جھنگ کے 8799اور چنیوٹ کے 1802کسانوں کو گندم کی خریداری میں سہولیات بہم پہنچائی ہیں ۔ انہوں نے بتایاکہ باردانہ کی تقسیم کے ضمن میں فیصل آباد میں 99190.050، ٹوبہ ٹیک سنگھ میں103457.359، جھنگ میں 270466.650اور چنیوٹ میں48660.700کی تعداد میں باردانہ کسانوں میں تقسیم کیاگیا ہے۔

انہوں نے بتایاکہ اس طرح اب تک مجموعی طورپر 521774.750کی تعداد میں باردانہ کی تقسیم کی جاچکی ہے اور باقی ماندہ 35255.900 باردانہ کی تقسیم کا عمل جاری ہے۔ انہوں نے بتایاکہ محکمہ خوراک نے چاروں اضلاع دے اب تک 70.60فیصد سے زائد گندم خرید لی ہے جس میں سے فیصل آباد سے خریدی جانے والی گندم کا تناسب 42.98فیصد، ٹوبہ ٹیک سنگھ کا 75.72فیصد ،جھنگ کا 81.22فیصد اور چنیوٹ کا 82.19فیصد ہے۔

انہوں نے بتایاکہ گندم کی خریدار ی مہم بھر پور طریقے سے جاری ہے اور 30مئی سے قبل گندم کی خریداری کا مقررہ ہدف حاصل کرلیاجائے گا۔ انہوں بتایاکہ ڈویژن میں پانچ لاکھ 92 ہزار میٹرک ٹن گندم کی خریداری کاہدف مقرر ہے ۔انہوں نے بتایا کہ حکومت گندم خریداری مہم کو منظم انداز میں چلا رہی ہے اورگندم کی امدادی قیمت 14 سو روپے مقرر ہے۔انہوں نے بتایا کہ موسمی صورت حال کے پیش نظر گندم خریداری مہم میں مشکلات کا سامنارہا ہے تاہم سو فیصد اہداف کیلئے کمربستہ ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ کسانوں سے آخری بوری گندم تک خریداری کی جائے گی اورجھنگ، چنیوٹ اور ٹوبہ ٹیک سنگھ اضلاع میں عیدالفطر تک 90 فیصد تک ہدف پورا کرلیا جائے گا جبکہ ضلع فیصل آبادمیں بھی ٹارگٹ کے حصول کیلئے متحرک ہیں۔انہوں نے کہا کہ ذخیرہ اندوزی ایکٹ کے تحت گندم کی ذخیرہ اندوزی کے خلاف کارروائی بھی جاری ہے اس سلسلے میں انتظامیہ کو الرٹ کیا گیا ہے اور ذخیرہ اندوزی کی روک تھام کیلئے پولیس چیک پوسٹ اور نمبرداری نظام سے بھی استفادہ کیا جا رہا ہے تاہم گندم کی ذخیرہ اندوزی کے خلاف مہم میں میڈیاکے تعاون کو نظر انداز نہیں کرسکتے جو ایسے عناصر کی نشاندہی کرے جنہیں قرار واقعی سزاملے گی۔

انہوں نے کہا کہ وہ فلور ملز مالکان سے مکمل رابطہ میں ہیںاورفلور ملز مالکان کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ریکارڈ کے مطابق گندم رکھیں جبکہ ٹریڈرز بھی گندم کی فروخت کا تمام ریکارڈ رکھیں۔انہوں نے بتایاکہ ضلعی انتظامیہ نے محکمہ خوراک کے ہمراہ گندم کی ذخیرہ اندوزی پر 53 گودامز سیل اور آٹے کے 80 ہزار بیگس ریکور کئے ہیں جبکہ اب تک 187 گاڑیوں کو گندم غیر قانونی طور پر لے جاتے ہوئے پکڑا گیا ۔انہوں نے بتایاکہ ڈویژن بھر میں گندم کی ذخیرہ اندوزی کے خلاف مؤثر کریک ڈائون جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :