علی ظفر فاؤنڈیشن کا قیام عمل میں آگیا

شہرت یافتہ فنکار میدان میں آگئے

Umer Jamshaid عمر جمشید بدھ 20 مئی 2020 17:14

علی ظفر فاؤنڈیشن کا قیام عمل میں آگیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 مئی2020ء) پاکستان اور بھارت میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے والے میوزک اور فلموں کے سپر اسٹار علی ظفر نے دکھی انسانیت کی خدمت کے لئے علی ظفر فاؤنڈیشن بنالی اس سلسلے میں کورونا وائرس سے متاثرہ غریب مزدوروں اور روزانہ کی اجرت پر کام کرنے والوں کی عملی مدد کے لئے ہزاروں افراد میں راشن تقسیم کیا جا رہا ہے ۔


راک اسٹار علی ظفر کی فاؤنڈیشن کے لئے شہرت یافتہ اداکار ۔فیشن ڈیزائنر اور ،گلوکار ان کے ہاتھ مضبوط کرنے کے لئے میدان میں آگئے۔

(جاری ہے)

فلموں اور ڈراموں کے مشہور اداکار ہمایوں سعید، صبا قمر، مایا علی، مرینا خان، ہانیہ عامر، منل خان، ماورا حسین ،بلال مقصود، عدنان صدیقی ،اشنی شاہ ،ایمن منیب ،اقرار الحسن، ماریہ واسطی، احسن خان اور فہد مصطفی نے وڈیو پیغام میں علی ظفر کی کاوشوں کو سراہا اور ان کے نیک جذبات کی تعریف کی


فن کاروں نے اپنے مداحوں سے اپیل ہے کہ وہ علی ظفر فاؤنڈیشن کی جانب سے روزانہ مزدوری کرنے والے ہزاروں خاندانوں کو ان کی دہلیز پر کھانا فراہم کرنے کے مشن کو مکمل کرنے میں ان کی مدد کریں واضح رہے جب سے کورونا وائرس کی وبا پاکستان میں آئی ہے علی ظفر نے دکھی انسانیت کے لئے حوصلہ مند پیغامات دیئے اور مختلف گانے بھی بنائے۔