وزیراعظم کے ٹین بلین ٹری سونامی پروگرام سے علاقے میں موسمی تغیرات میں کمی ہوگی ،موجودہ ماحولیاتی تبدیلیوںکے چیلنجز کامقابلہ درخت لگا کیا جاسکتا ہے،ڈسٹرکٹ فاریسٹ آفیسر خلیل الرحمن کھوسہ
بدھ 20 مئی 2020 18:45
(جاری ہے)
موجودہ ماحولیاتی تبدیلیوں نے بنی نوع انسان کے لیے چیلنجز پیدا کردیئے ہیں جس کامقابلہ درخت لگا کیا جاسکتا ہے،درخت لگانا صدقہ جاریہ ہے،عوام ماہ رمضان کے مقدس ایام میں درخت لگا کر صدقہ جاریہ کمانے کے ساتھ ساتھ موسم کو خوشگوار بنانے میں اپنا کردار ادا کریں،ضلع سبی میں محکمہ جنگلات عوام الناس کے ساتھ مل کر ٹین ٹری بلین سونامی پروگرام کے تحت درخت لگانے کی مہم کا آغاز کردیا گیا ہے،سبی میں شدید گرمی کا مقابلہ کرنے کے لیے درختوں کا لگانا ناگزیر ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزیراعظم پاکستان کے ٹین ٹری بلین سونامی پروگرام کے سلسلے میں درخت لگاتے ہوئے کیا اس موقع پر ان کے ہمراہ ڈویڑنل کنزرویٹر جنگلات زاہد رند فاریسٹر اللہ داد لودھی،رینج فاریسٹ آفیسر اعظم خجک سمیت دیگر بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ ضلع سبی جو کہ ایشیاء کا گرم ترین علاقہ ہے یہاں پر موسم گرما میں شدید گرمی پڑتی ہے اور اس شدید گرمی کا توڑ سوائے درخت لگانے کے اور کوئی بھی عمل نہیں ہے اس ضمن میں وزیراعظم پاکستان عمران خان کا خصوصی پروگرام ٹین ٹری بلین سونامی پروگرام کا سبی میں بھی باضابطہ طور پر آغاز کردیا گیا ہے اور سبی میں ہزاروں کی تعداد میں درخت لگائے جارہے ہیں انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں زمیندار تاجر برادری کمیونٹی کے علاوہ ہر طبقے سے تعلق رکھنے والے افراد کو اس پروگرام میں شامل کیا گیا ہے تاکہ وزیراعظم کے اس خصوصی پروگرام کے ثمرات ضلع بھر تک پہنچ سکیں انہوں نے کہا کہ موجودہ ماحولیاتی تبدیلیوں نے بنی نوع انسان کو کئی چیلنجز میں ڈال دیا ہے اور ان چیلنجز سے نمٹنے کے لیے ٹین بلین ٹری سونامی پروگرام ہی وہ واحد ذریعہ ہے جس کے ذریعے ہم موسمی تغیر کو ممکن بنا سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ درخت لگانا سنت انبیائ ہے جبکہ صدقہ جاریہ بھی ہے ہماری عوام الناس سے گزارش ہے کہ وہ ماہ رمضان کے اس مقدس ایام میں درخت لگا کر صدقہ جاریہ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور آنے والی نسلوں کو ایک پرفضاء ماحول دے کر ان کو صحت مند ماحول فراہم کریں تاکہ ہمارا مستقبل صحت مندو توانا رہ سکے اور ماحولیاتی آلودگی سے نجات مل سکے۔
مزید قومی خبریں
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
-
بختاوربھٹو بھی مریم نواز کی معترف
-
لاہور پیرس ریلی ملکی ثقافت کو فروغ دینے اورپاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کا بہترین موقع ہے ، رانا مشہود احمد خان
-
لاہور میں 50 مقامات پر مفت انٹرنیٹ سروس کا آغاز
-
ملک کو نوجوان نسل سے بڑی توقعات وابستہ ہیں،طالبات وخواتین مستقل مزاجی سے کام کریں گی تو قدم قدم پر کامیابی ان کا مقدر ہو گی،گورنر پنجاب
-
الیکشن کمیشن، ضمنی انتخاب میں قومی اسمبلی کے اراکین کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری
-
لاہور پیرس ریلی ملکی ثقافت کو فروغ دینے اورپاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کا بہترین موقع ہے ، رانا مشہود احمد خان
-
وفاقی وزیرعطا تارڑ نے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
9 مئی کیس، بانی پی ٹی آئی کی عبوری ضمانت کی درخواست پر وکلاء کے دلائل طلب
-
ایک ضلع کا ڈپٹی کمشنر اگر کچھ کرنا چاہے تو انقلاب آ جائے‘لاہور ہائیکورٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.