تحصیلدار جہلم کی کاروائیاں، چینی اور آٹا مہنگے داموں فروخت کرنے پر مقدمہ درج، متعدد کو جرمانے

Umer Jamshaid عمر جمشید بدھ 20 مئی 2020 18:29

تحصیلدار جہلم کی کاروائیاں، چینی اور آٹا مہنگے داموں فروخت کرنے پر ..
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 مئی2020ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) چینی اور آٹا مہنگے داموں فروخت کرنیوالوں کیخلاف آپریشن کلین اپ،ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ کے احکامات پر تحصیلدار جہلم محمد منیر خان اور ان کی ٹیم نے آٹے اور چینی مہنگے داموں فروخت کرنیوالوں کے خلاف ایف آئی آر درج کروائی جبکہ یہ تاجر آٹا 880روپے کا تھیلہ فروخت کررہا تھا جبکہ مقررہ نرخ 805روپے تھا جبکہ روہتاس روڈ پر کریانہ سٹور پر پانچ ہزار روپے جرمانہ کیا جبکہ دو مزید تاجروں کو چینی مہنگی فروخت کرنے پر چار ہزار روپے جرمانہ کیاگیا محمد منیر خان نے کہا کہ تمام تاجروں کو وارننگ دی گئی ہے کہ اس مقدس مہینہ میں حکومت کی طرف سے مقررہ کردہ نرخوں پر سختی سے عمل کریں کیونکہ اس مہینے میں یہ نیک کام کرنا نیکی بھی ہے اور عبادت بھی ہے ۔

متعلقہ عنوان :