آبی ذخائر میں پانی کی آمد اور اخراج کی صورتحال

جمعہ 22 مئی 2020 12:29

آبی ذخائر میں پانی کی آمد اور اخراج کی صورتحال
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2020ء) واپڈا نے مختلف آبی ذخائر میں پانی کی آمد اور اخراج کے اعداد و شمار جاری کر دیئے ہیں۔ جمعہ کو جاری اعداد و شمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلا کے مقام پر پانی کی آمد 45700 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ دس ہزار کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر آمد 39300 کیوسک اور اخراج 39300 کیوسک، دریائے جہلم میں منگلا کے مقام پر آمد 50100 کیوسک اور اخراج 80 ہزار کیوسک جبکہ دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر آمد 23400 کیوسک اور اخراج 7400 کیوسک رہا۔

(جاری ہے)

تربیلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1392 فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1452.02 فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 1.283 ملین ایکڑ فٹ رہا۔ منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050 فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1215.25 فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 5.349 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ چشمہ بیراج کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ، بیراج میں پانی کی موجودہ سطح 639.40 فٹ، بیراج میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.016 ملین ایکڑ فٹ ہے۔

متعلقہ عنوان :