صیہونی حکومت سے لڑنے والے ہر ملک، گروہ کی مدد کرینگے،آیت اللہ خامنہ ای

ریفرنڈم کا حق ملنے تک فلسطینیوں کی سیاسی، فوجی اور ثقافتی جدوجہد جاری رہنی چاہیے، یوم القدس پر پیغام

جمعہ 22 مئی 2020 14:50

صیہونی حکومت سے لڑنے والے ہر ملک، گروہ کی مدد کرینگے،آیت اللہ خامنہ ..
تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2020ء) ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے کہا ہے کہ صیہونی حکومت سے لڑنے والے ہر ملک اور گروہ کی مدد کریں گے۔یوم القدس پر پیغام میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے کہا کہ ریفرنڈم کا حق ملنے تک فلسطینیوں کی سیاسی، فوجی اور ثقافتی جدوجہد جاری رہنی چاہیے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ صیہونی حکومت ختم کرنے کا مطلب یہودیوں کو صفحہ ہستی سے مٹانا نہیں۔

سپریم لیڈر نے کہا کہ نیتن یاہو جیسوں کو نکالنا اسرائیل کو ختم کرنے کے مترادف ہے جو ہو کر رہے گا، صیہونی حکومت نے ثابت کیا ہے وہ کسی معاہدے اور منطق پرنہیں چلتی۔یوم القدس ہی پرپیغام میں ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے کہاہے کہ صیہونی حکومت کے لیے سب سے بڑا چیلنج اس کے پاس قانونی جواز کا نہ ہونا ہے۔انہوں نے کہا کہ مغرب کے جرائم کا خمیازہ فلسطینیوں کو نہیں بھگتنا چاہیے۔

متعلقہ عنوان :