سرگودھا،انتظامیہ کورونا کے باعث پیدا شدہ صورتحال کے کنٹرول میں مصروف

سرگودھا ریجن میں گندم خریداری سیزن کے دوران پرچیز سنٹروں پر سنگین نوعیت کی مبینہ بے ضابطگیوں اور کسانوں کی تذلیل کی شکایات بڑھنے لگی

جمعہ 22 مئی 2020 23:30

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مئی2020ء) انتظامیہ کورونا کے باعث پیدا شدہ صورتحال کے کنٹرول میں مصروف،سرگودھا ریجن میں گندم خریداری سیزن کے دوران پرچیز سنٹروں پر سنگین نوعیت کی مبینہ بے ضابطگیوں اور کسانوں کی تذلیل کی شکایات بڑھنے لگی ہیں،ذرائع کے مطابق محکمہ خوران سرگودھا میں گندم خریداری کی ذمہ داری جن افسران کو سونپی گئی ہے وہ ماضی میں سنگین نوعیت کی کرپشن کے کیسز میں رہ چکے ہیں بیشتر نے اپنے خلاف کیسز دبوا دیئے ہیں،اور اندرون خانہ سابقہ رش برقرار رکھتے ہوئے گندم خریداری سنٹر پر تعینات متعلقہ محکموں کے ملازمین کسانوں کی شکایا ت پر پردہ ڈالنے میں مصروف ہے ،کاشتکاروںکی گندم موسم کی وجہ سے کھیتوںمیں پڑی خراب ہورہی ہے اوروہ خریداری مراکزپردھکے کھارہے ہیں ،باردانہ اصل حق داروںکو دینے کی بجائے بااثرزمینداروں اور سیاسی سفارش رکھنے والے افراد/مڈل مین میں تقسیم کرنے کی کئی شکایات سامنے آ چکی ہے اسی طرح غیر قانونی کٹوتی کا سلسلہ بھی چل نکلا ہے ،جس کی بدولت سرگودھا کے کاشتکارسخت مایوسی کاشکاراوراپنی گندم اونے پونے داموںبازارمیںآڑھتیوںاورمڈل مین طبقے کوفروخت کرنے پرمجبورہیںاور ستم ظریفی یہ ہے کہ افسران بالاکے وزٹ اور اچانک چھاپوں کی پہلے سے پلاننگ کی جاتی ہے تاکہ سب اچھا کی رپورٹ دی جا سکی دوسری جانب کاشتکار حکومتی پالیسیوںسے سخت نالاں دکھائی دیتے ہیں ،ان کا کہنا ہے کہ نئے پاکستان میں بھی پرانی رو ش جاری ہے ، محکمہ مال ، محکمہ فوڈ کے ملازمین و عملے کے گٹھ جوڑ کے باعث شکایات پر بھی عملدرآمد ہوتا دکھائی نہیں دے رہا جس کی وجہ سے نقصان اٹھانے پر مجبور ہو گئے ہیں، افسران بالا شکایات کی انکوائری یا ان کے حل کیلئے انہی افسران کو ذمہ داری سونپتے ہیں جو کہ اس گھنائونے دھندے میں ملوث ہیں، انہوں نے وزیر اعظم سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔