سروتی حفاظتی بندت کی تعمیر کا تقریباًً ایک ماہ کے بعد من پسند کنٹریکٹرز کو یہ ٹھیکہ دیا گیا ہم مسترد کرتے ہیں، گورنمنٹ کنٹریکٹر حاجی ملک محمد اقبال

جمعہ 22 مئی 2020 23:40

ہرنائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مئی2020ء) گورنمنٹ کنٹریکٹر حاجی ملک محمد اقبال نے پریس کلب ہرنائی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سروتی حفاظتی بندت کی تعمیر کیلئے وزیراعلیٰ بلوچستان نے ایمرجنسی بنیادوں پر رقم ریلز کرکے فوری طورپر ٹینڈر ز طلب کرکے ٹینڈرز مکمل کرکے تعمیراتی کام شروع کرنے کی ہدایت کی گئی تھی لیکن تقریباًً ایک ماہ کے بعد ایک من پسند کنٹریکٹرز کو یہ ٹھیکہ دیا گیا جس سے ہم مسترد کرتے ہے وزیرعلیٰ بلوچستان میرجام کمال خان ، چیف سیکرٹری بلوچستان ، صوبائی وزیر ارگیشن ا ور سیکرٹری ایرگیشن فوری طورپر سروتی حفاظتی بندکاجو ٹینڈر ہوا ہے فوری طورپرمنسوخ کرکے محکمہ ایرگیشن ہرنائی کے موجودہ ایکسین کا تبادلہ کرکے کسی ایماندار ایکسین کو تعینات کرکے انکی موجودگی میں دوبارہ سروتی حفاظتی بندہرنائی کا ٹینڈر ایمرجنسی بنیادوں پر کیا جائے اگر سروتی حفاظتی بند کا ٹینڈر منسوخ نہ کیا گیا تو ہم عدالت جاکر ٹینڈر کو چلینج کرینگے انہوں نے کہاکہ 23 اپریل کو ایکسین ہرنائی آفس میں سروتی حفاظتی بند کا ٹینڈر طلب کیاگیا تھا جس میں مجھ سمیت تقریباًً 21 ٹھیکیداروں نے حصہ لیا اور ضلع ہرنائی کا واحد ٹھیکیدار میں ہی تھا جوکہ سروتی حفاظتی بند کے ٹینڈر میں حصہ لیا سرکاری روز ریگولیشن کے مطابق جس دن ٹینڈر طلب کیا جاتا ہے اسی دن ہے ٹینڈرز کا فیصلہ کرکے کسی ایک ٹھیکیدار کو الاٹ کیا جاتا ہے لیکن ایکسین ایرگیشن ہرنائی جوکہ انتہائی کرپٹ آفیسر ہے انہوں نے ایمرجنسی بنیادوں پر ہونے والے ٹینڈرز کو اپنے کسی من پسند ٹھیکیدار کو الاٹ کرنے کیلئے لت لعل سے کام لیا ہے انہوں نے کہاکہ ہم کسی بھی صورت میں سروتی حفاظتی بند کا جو ٹینڈر ہوا تسلیم نہیں کرتے ہے بلکہ ایکسین ایرگیشن کے ناروا اقدامات کے بلوچستان ہائی کورٹ جانے کا فیصلہ کرچکا ہے انہوں نے کہاکہ سروتی حفاظتی بند جوکہ23 مارچ کو ہرنائی و گردونواح میں شدید بارشوں اور سیلابی ریلے آنے کے باعث حفاظتی بند سیلابی ریلے میں بہہ گیا اور سروتی حفاظتی بند ٹوٹنے کی وجہ سے ہرنائی شہر اور مختلف اور دیہی علاقوں میں سیلاب نے بڑے پیمانے پر مالی نقصان پہنچایا گیا وزیراعلیٰ بلوچستان نے سروتی حفاظتی بند کی ہنگامی بنیادوں پر تعمیر کرنے کیلئے دس کروڑ دس لاکھ روپے ایمرجنسی میں ریلز کرکے متعلقہ محکمے کو فوری ٹینڈرز کرکے کام شروع کرنے کا حکم جاری کیاگیا تھا لیکن ہرنائی محکمہ ایرگیشن ہرنائی کے ناہل اور کرپٹ ایکسین نے اپنے کرپشن و کمیشن کیلئے تعمیراتی کام میں مختلف رکاوٹیں کھڑی کرکے ٹینڈرز کو لیٹ کیاگیا اور اب ایک من پسند ٹھیکیدار کو سروتی حفاظتی بند کا ٹھیکہ دیاگیا جوکہ گورنمنٹ کنٹریکٹرز کے ساتھ انتہائی ظلم و زیادتی ہے انہوں نے کہاکہ یہ اوپن ٹینڈرز تھا ٹھیکیداروں نے ٹینڈرمیں حصہ لینے کیلئے فارم وصول کرکے جمع کیاگیا تھا لیکن ایکسین ایرگیشن نے 23 اپریل کو ہونے والے ٹینڈرز کے تمام ٹھیکیداروں کے فارم وغیرہ لیکر کوئٹہ چلے گئے جہاں پر ایک من پسند ٹھیکیدار کو سروتی حفاظتی بند کا ٹھیکہ دیا گیا ہے انہوں نے کہاکہ محکمہ ایرگیشن ہرنائی کے موجودہ ایکسین جوکہ ایک کرپٹ ترین آفیسر ہے مذکورہ آفیسر نے قومی خزانے کو کروڑوں روپوں کا نقصان پہنچایا ہے انہوں نے کہاکہ موجودہ ایکسین ایرگیشن کی موجودگی میں ہونے والے سروتی حفاظتی بند کے ٹینڈرز کو مسترد کرتے ہے اور سروتی بند کا جو ٹینڈر ہوا اس کے خلاف بلوچستان ہائی کورٹ جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ایکسین ایرگیشن ہرنائی کو فوری طورپر ہرنائی سے تبادلے کرکے انکے خلاف محکمانہ کارروائی کرکے معطل کیا جائے اور ہرنائی میں ایک ایماندار فرض شناس ایکسین ایرگیشن ہرنائی کو تعینات کرکے سروتی حفاظتی بند کا ٹینڈر بھی اسی کی موجودگی میں دوبارہ کیا جائے ۔