عید کی آمد کے باعث تمام شہروں میں گدا گروں کا سیلاب ا مڈ آیا

ہفتہ 23 مئی 2020 11:29

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2020ء) رمضان المبارک کے رحمتوں ، برکتوں ، فضیلتوںبھرے مہینہ کے تیسرے عشرہ کے اختتام اور عید الفطر کی آمد کے باعث فیصل آباد ڈویژن کے چاروں اضلاع فیصل آباد، جھنگ ،ٹوبہ ٹیک سنگھ ، چنیوٹ سمیت تمام بڑے و چھوٹے شہروں میں گدا گروں کا سیلاب امڈ آیا ہے اور شہر کے تمام کاروباری مقامات ، شاپنگ سنٹرز ، ٹریفک سگنلز ، ریلوے سٹیشن ، بس سٹینڈز پر جا بجا مرد ، خواتین ، جواں سال لڑکیوں ، بچوں ، مختلف اقسام کے معذوروں کا اژدہام دیکھنے میں آ رہا ہے جنہوں نے عوام کا ناطقہ بند کر دیا ہے ۔

(جاری ہے)

دوسری جانب گلی محلوں میں بھی گدا گروں کے غول کے غول نظر آ رہے ہیں مگر گدا گری کی روک تھام کیلئے قائم کئے گئے اداروں کے حکام خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں اور پیشہ ور گدا گروں سمیت موسمی فقیروں کے خلاف کوئی کاروائی عمل میں نہ لائی جا رہی ہے۔