
” وبا اللہ کی نشانیوں میں سے ایک نشانی ہے، مگر اہل ایمان سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑے ہیں“
امام کعبہ ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس کا خصوصی پیغام، کورونا کے معاملے پر سعودی حکومت کی بھرپور تعریف کی
محمد عرفان
ہفتہ 23 مئی 2020
12:02

(جاری ہے)
اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے کہ ہم آفاق اور ان کے اپنے جسموں میں میں ان انسانوں کو اپنی نشانیاں دکھائیں گے۔انہوں نے کہا کہ دنیا کا کوئی ایسا ملک اور خطہ نہیں جہاں کرونا کی وبا نے یلغار نہ کی ہو۔
مگر اس یلغار کے سامنے اہل ایمان سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑے ہیں۔ ایک سچے مومن کا ایمان ہی اسے بحرانوں سے بچانے میں ڈھال بن سکتا ہے۔ جو شخص اپنے رب پر یقین، اس کی تقدیر پرایمان،اپنے مالک ومولا سے حسن ظن اور سچا توکل کرتا ہے تو اس کا ایمان بحرانوں ، مصائب اور مشکلات میں اس کی ڈھال بن جاتا ہے۔انہوں نے کرونا سے نمٹنے کے لیے کام کرنے والے سرکاری اور نجی اداروں کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ سعودی حکومت نے حادثات اور بحرانوں سے نکلنے کے لیے جرات مندانہ اور تاریخی فیصلے کیے جس کے نتیجے میں سعودی عرب میں کرونا کی وبا کو تباہ کن حد تک پھیلنے سے روک دیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ انسداد کرونا مہم میں خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی مساعی قابل تحسین اور قابل ستائش ہیں۔ اس کے علاوہ سعودی عرب کی پولیس اور محکمہ صحت نے بھی کرونا کی روک تھام کے لیے مشکل حالات میں کام جاری رکھ کر یہ ثابت کیا ہے کہ تمام ریاستی مشینرن اس وقت کرونا کی وبا کی رک تھام کے لیے کام کررہی ہے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
ٹک ٹاک پر معاہدہ طے پا گیا ہے
-
آپ کے ہاتھ میں موبائل فون ہے تو آپ اسرائیل کا ایک ٹکڑا پکڑے ہوئے ہیں‘ نیتن یاہو
-
متحدہ عرب امارات میں عوام کو شدید گرمی سے بچانے کیلئے نئی منصوبہ بندی
-
نیتن یاہو نے ٹرمپ کو دوحہ پر حملہ کرنے سے 50 منٹ پہلے آگاہ کیا تھا‘ امریکی میڈیا کا انکشاف
-
آسٹریلیا کا سوشل میڈیا پر کم عمر افراد کے لیے نیا قانون نافذ ،16 سال سے کم عمر پر پابندی
-
صدر ٹرمپ کے حامی چارلی کرک کو قتل کرنے سے پہلے مبینہ ملزم نے ایک پیغام بجھوایا.ڈائریکٹرایف بی آئی
-
ہمارے پاس مضبوط افواج اور جدید ہتھیار موجود ، کسی کو سالمیت کی خلاف ورزی کی اجازت نہیں دینگے،اسحق ڈار
-
میمفس میں نیشنل گارڈ بھیجنے کا اعلان، ٹرمپ کے ایگزیکٹو آرڈرز پر دستخط
-
گوگل کا برطانیہ میں 6.8 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان
-
نیتن یاہو نے دوحہ پر حملے سے 50 منٹ پہلے ٹرمپ کو آگاہ کردیا تھا، امریکی میڈیا کا انکشاف
-
میچ ہوسکتا ہے تو یاتری پاکستان کیوں نہیں جاسکتے وزیراعلی بھارتی پنجاب
-
متحدہ عرب امارات میں عوام کو شدید گرمی سے بچانے کیلئے نئی منصوبہ بندی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.