مہوش حیات کا طیارہ حادثے پر اظہار افسوس

ہفتہ 23 مئی 2020 13:52

مہوش حیات کا طیارہ حادثے پر اظہار افسوس
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مئی2020ء) پاکستان کی معروف اداکارہ مہوش حیات نے کراچی میں ہونے والے فضائی حادثے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے حادثے میں جاں بحق افراد اور ان کے اہل خانہ کے لئے دعا بھی کی۔اپنے سوشل میڈیا اکائونٹ پر مہوش حیات نے لکھا کہ انہیں اس خبر کا یقین نہیں آرہا، اس سال ہم نے بہت سی مصیبتیں برداشت کیں۔