صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی کا بلوچستان میں ایف سی کے 8 اور 18مئی کو شہید ہونے والے افسر اور جوانوں کے اہل خانہ کو ٹیلی فون،

ملک کی خاطر جان قربان کرنے پر شہدا کو خراج عقیدت پیش

ہفتہ 23 مئی 2020 15:44

صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی کا بلوچستان میں ایف سی کے 8 اور 18مئی کو شہید ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2020ء) صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے بلوچستان میں ایف سی کے 8 اور 18مئی کو شہید ہونے والے افسر اور جوانوں کے اہل خانہ کو ٹیلی فون کر کے ملک کی خاطر جان قربان کرنے پر شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا۔ایوان صدر میڈیا آفس سے جاری بیان کے مطابق صدرمملکت نے کہا کہ دھرتی پرقربان ہونے والے شہدا پر فخرہے، قوم انہیں سلام پیش کرتی ہے ۔

(جاری ہے)

صدر ڈاکٹر عارف علوی نے شہدا کی بلندی درجات اور اہل خانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔صدر مملکت نی8 مئی کو شہید ہونے والے میجرندیم عباس بھٹی، نائیک جمشید، لانس نائیک خضرحیات، لانس نائیک تیمور، سپاہی ندیم اور سپاہی ساجد کے اہلخانہ کوٹیلی فون کیا۔ صدر مملکت نی18 مئی کوشہید ہونے والے نائب صوبیدار احسان اللہ خان، نائیک زبیر خان، نائیک اعجازاحمد، نائیک مولا بخش اور نائیک نور محمد کے خاندانوں کوبھی ٹیلی فون کیا۔