پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122 مری نے عیدالفطر کے موقع پر خصوصی پلان تشکیل دے دیا

ہفتہ 23 مئی 2020 16:21

پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122 مری نے عیدالفطر کے موقع پر خصوصی پلان ..
مری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2020ء) پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122 مری نے عیدالفطر کے موقع پر خصوصی پلان تشکیل دیا ہے اس سلسلہ میں ریسکیو 1122 کے سٹاف کو تمام ضروری ہدایات جاری کر دی گئی ہیں،تحصیل مری میں 15 اہم مقامات پر ہنگامی مراکز قائم کیے جائیں گے جن میں مال روڈ،ھیکاگلی چوک،کمپنی باغ،نیو مری بازار،باڑیاں بازار،علیوٹ بازار،سترہ میل ایکسپریس وے،چھرہ پانی جی ٹی روڈ،پنڈی پوائنٹ سمیت دیگر اہم عوامی مقامات شامل ہیں۔

(جاری ہے)

انچارج ایمرجنسی آفیسر انجینئر کامران رشید نے ریسکیو 1122 کے تمام عملے کو عیدالفطر تعطیلات کے دوران 24 گھنٹے الرٹ رہنے کے احکامات جاری کر دیے ہیں انچارج ایمرجنسی آفیسر نے عوام سے اپیل کی ہے کے وہ حکومت پنجاب اور تحصیل انتظامیہ کی طرف سے جاری کی گئی احتیاطی تدابیر پر عمل کو یقینی بنائیں کسی بھی ہنگامی صورتحال میں ایمرجنسی ہلپ لائن 1122 پر رابطہ کریں۔