راولپنڈی،کورونا کیخلاف فرنٹ لائن پر کردار ادا کرتے ہوئے ایس ایچ او نصیر آباد سمیت 05 افسران و ملازمان بھی کرونا وائرس کا شکار

ہفتہ 23 مئی 2020 18:22

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مئی2020ء) کورونا کے خلاف فرنٹ لائن پر کردار ادا کرتے ہوئے ایس ایچ او نصیر آباد سمیت 05 افسران و ملازمان بھی رونا وائرس کا شکار، افسران و ملازمان کے کورونا ٹیسٹ پازیٹو آنے پر انہیں قرنطینہ کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کورونا کے خلاف فرنٹ لائن پر کردار ادا کرتے ہوئے ایس ایچ او نصیر آبادندیم عباس سمیت 05 افسران سب انسپکٹر راشد ، کانسٹیبل صفدر تھانہ نصیر آباد اور تھانہ ٹیکسلا میں محرر وسیم اور نائب محرر فیصل کے کورونا ٹیسٹ پازیٹو آئے، ایس ایچ او نصیر آباد انسپکٹر ندیم عباس سمیت تمام افسران کو قرنطینہ کر دیا گیا ہے،ایس پی پوٹھوہار سید علی نے کہاکہ ایس ایچ او نصیر آباد سمیت کورونا سے متاثر تمام افسران و اہلکاروں کو علاج معالجہ کی بہترین سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے،تھانہ نصیرا ٓباد میں تعینات دیگر افسران و ملازمان کے بھی ٹیسٹ کروائے جا رہے ہیں،راولپنڈی پولیس کورونا کے خلاف جنگ میں فرنٹ لائن پر کردار ادا کر رہی ہے تاکہ اس مشکل وقت میں شہریوں کو محفوظ رکھا جا سکے،مشکل حالات کے باوجود شہریوں کے جان و مال کی حفاظت اور حکومتی احکامات پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا، ،سٹی پولیس آفیسر محمد احسن یونس کاکہناتھاکہ راولپنڈی پولیس کورونا کے خلاف جنگ جیسے قومی فریضہ کی ادائیگی میں کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی۔