سارا ملک آپ کا اپنا ہے، جہاں ہیں وہیں عید منائیں، آصف زرداری

ٓکورونا کو شکست دینے کے لیے اپنے گھروں میں رہیں اور محفوظ رہیں،سابق صدر مملکت کا پیغام عید

ہفتہ 23 مئی 2020 22:57

سارا ملک آپ کا اپنا ہے، جہاں ہیں وہیں عید منائیں، آصف زرداری
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مئی2020ء) سابق صدر آصف علی زرداری نے قوم کے نام اپنا پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ سارا ملک آپ کا اپنا ہے جہاں ہیں وہیں عید منائیں اور نماز عید بھی اپنے گھر میں ہی ادا کریں۔

(جاری ہے)

آصف زرداری نے کہا کہ کورونا وبا سے بچنے کے لیے سماجی فاصلہ لازمی برقرار رکھیں، کورونا کو شکست دینے کے لیے اپنے گھروں میں رہیں اور محفوظ رہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمارے ڈاکٹر، نرسیں اور پیرا میڈیکل اسٹاف کورونا سے جنگ میں مصروف ہیں۔سابق صدر نے کہا کہ ڈاکٹر، نرسیں اور پیرامیڈیکل اسٹاف کورونا کیخلاف جنگ میں شہید ہوئے۔ آصف زرداری کا کہنا تھا کہ اپنی دعاوں میں ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل اسٹاف کو ضرور یاد رکھیں۔