کورونا سے متعلق ایس او پیز پر عملدر آمد ضروری ہے، ڈاکٹر خالد مسعود

آئی سی یو میں کورونا کے 15مریض وینٹلیٹر سے صحت یاب ہوئے،بیان

ہفتہ 23 مئی 2020 23:57

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مئی2020ء) لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور کے ڈائریکٹر خالد مسعود نے کہاہے کہ کورونا وائرس سے متعلق ایس او پیز پر عمل در آمد ضروری ہے، اب تک کورونا سے متاثرہ 806 مریض ہسپتال لائے گئے ہیں۔اپنے ویڈیو پیغام میں خالد مسعود نے کہا کہ کورونا کا پہلا مریض 17مارچ کو ایل آر ایچ لایا گیا تھا، اب تک کورونا سے متاثرہ 806 مریض ایل آر ایچ لائے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر خالد مسعود نے کہا کہ 806 میں سے 362 کو ایل آر ایچ میں داخل کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ آئی سی یو میں کورونا کے 15مریض وینٹلیٹر سے صحت یاب ہوئے۔ڈاکٹر خالد مسعود نے کہا کہ ایچ ڈی یو کے 128 کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مریض کو بروقت ہسپتال لایا جائے تو بچنے کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں، جبکہ شہریوں سے درخواست ہے کہ بیمار ہوتے ہی اسپتال ضرور جائیں۔

متعلقہ عنوان :