
ڈیٹول پاکستان نے نرسز اور دیگر طبی عملے کو کورونا سے بچانے کے لیے شاندار قدم اُٹھا لیا
ڈیٹول کی جانب سے پاکستان کے متعدد ہسپتالوں کے عملے میں کورونا سے بچاؤ کا حفاظتی لباس اور دیگر سامان تقسیم کیا جا رہا ہے
ہفتہ 23 مئی 2020 22:27

(جاری ہے)
کورونا کے زیادہ تر متاثرین انہی ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں،تاہم ان طبی مراکز کے عملے کے پاس کورونا سے محفوظ رہنے کے لیے مطلوبہ ساز و سامان کی شدید کمی ہے، جس کی وجہ سے درجنوں ہیلتھ ورکرز خود بھی کورونا کا شکار ہو چکے ہیں۔
ڈیٹول کمپنی کی جانب سے پاکستان کے دیگر صوبوں میں بھی متعلقہ سرکاری اداروں اور نجی رفاہی اداروں کے ذریعے بھی حفاظتی کٹس تقسیم کی جا رہی ہیں۔ رواں سال کے آغاز پر ڈیٹول ساز ادارے ریکٹ بینکسر نے وزارت برائے نیشنل ہیلتھ سائنسز کے ساتھ اشتراکِ عمل کا اعلان کیا تھا۔ اس اشتراک کے تحت مفادِ عامہ کی ایک مہم چلائی گئی، جس میں عوام کو جراثیم اور متعدی بیماریوں سے متعلق خطرات اور بچاؤ کے طریقوں سے آگاہ کیا گیا۔ کورونا کی وبا پُھوٹنے کے بعد بھی ڈیٹول کی جانب سے اپنے صارفین کو حفظان صحت اور بیماریوں سے بچاؤ کی خاطر مختلف ذرائع ابلاغ اور تعلیمی پلیٹ فارمز کے ذریعے مسلسل آگاہی دلائی جا رہی ہے۔ کمپنی کی جانب سے حالیہ دنوں کوویڈ19- کا مقابلہ کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کے پیکیج کا اعلان کیا گیا ہے۔ اس پیکیج میں مختص کی گئی رقم کی مدد سے طبی عملے کو حفاظتی ساز و سامان مہیا کیا جائے گا، ہسپتالوں میں صفائی ستھرائی کے لیے جراثیم کُش سامان مہیا کیا جائے گااور بڑے پیمانے پر ڈس انفیکشن مہم شروع کی جائے گی۔70 سال کی طبی روایت کے ساتھ، ڈیٹول پاکستان کا نمبر ون اینٹی بیکٹریل برانڈ بن چکا ہے۔ اپنے صارفین کی صحت کے تحفظ میں پیش پیش رہنے والے ڈیٹول کی جانب سے لوگوں کو جراثیم سے بچانے کے لیے ہر دور میں اچھوتے آئیڈیاز متعارف کرائے گئے۔ ’ہوگا صاف اور سیف پاکستان‘ مہم کے تحت ڈیٹول تمام پاکستانیوں کو صحت مند اور محفوظ بنانے کے مشن پر گامزن ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
روس طالبان حکومت کو تسلیم کرنے والا پہلا ملک بن گیا
-
یو این چیف کو غزہ کے انسانی بحران پر گہری تشویش
-
زراعت سے وابستہ نوجوانوں کی تعداد میں 10 فیصد کمی، ایف اے او
-
وائس چانسلر ڈاکٹر محمد علی کی زیرصدارت پنجاب یونیورسٹی سینڈیکیٹ کا اجلاس
-
ہوٹل کے سیکیورٹی گارڈ نے سیاحوں کو روکا لیکن وہ ہوٹل کے عقب سے دریا پہنچ گئے
-
کمزور اور سمجھوتہ شدہ نظام انصاف سے بدعنوانی، آمریت اور طاقتور طبقے کی حکمرانی کو فروغ ملتا ہے
-
لاہور میں شیر کا فیملی پر حملہ
-
کراچی ٹریفک پولیس نمبر پلیٹ کے نام پر بھتہ لے رہی ہے
-
پائیدار ترقی کو لاحق خطرات سے نمٹنے کے عزائم کے ساتھ سیویل کانفرنس کا اختتام
-
پی ٹی آئی نے خیبرپختونخواہ کا قرض 150ارب سے 1500ارب روپے تک پہنچا دیا ہے
-
سیول کا عہد نامہ عالمی تعاون پر اعتماد سازی میں اہم ہوگا
-
خیبرپختونخواہ میں اپوزیشن کے پاس نمبر زیادہ ہوں گے تو عدم اعتماد لانا جمہوری حق ہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.